
Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️
June 20, 2025 at 05:32 PM
*وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پر نادرا نےقومی شناختی کارڈ قواعد2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کردیا،ترجمان نادرا*
*چوہدری مجاہد حسین CCR*
شناختی نظام کو جدید،جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کےاقدامات،ترجمان نادرا
وزیر داخلہ کی رہنمائی میں نادرا نےاصلاحاتی مسودہ تیارکیاجس کی منظوری وفاقی کابینہ دے چکی ہے،ترجمان نادرا
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نےاب اصلاحات پرعملدرآمد کا آغاز کردیاہے،ترجمان نادرا
ب فارم بنوانے کےلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہوگا،ترجمان نادرا
3سال تک کے بچوں کے لئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی،ترجمان نادرا
3سے10سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہو گی، آئرِس سکین بھی لیاجائےگا،ترجمان نادرا
10سے18سال کے بچوں کےلئےتصویر،بائیومیٹرک اور آئرِس سکین لازمی ہوں گے،ترجمان نادرا
ہر بچے کو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا جس پرمیعاد بھی درج ہوگی،ترجمان نادرا
پہلےسے بنے ہوئے ب فارم منسوخ نہیں کئےگئے،ترجمان نادرا پاسپورٹ بنوانے کے لئے نیا ب فارم لازم ہوگا،ترجمان نادرا
جعلی اندراج کی روک تھام اور بچوں کی سمگلنگ کے موثر خاتمہ میں مدد ملے گی،ترجمان نادرا
فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو قانونی دستاویز کی حیثیت دے دی گئی ہے،ترجمان نادرا
درخواست دہندہ کو اس میں درج معلومات کی درستی کا اقرارنامہ دینا ہو گا،ترجمان نادرا
شہری اب صرف نادرا کے ریکارڈ کی بنیاد پر ایف آر سی حاصل کرسکیں گے،ترجمان نادرا
خاندان کے ان افراد کااندراج بھی کرانا ہوگا جن کی تفصیلات ابھی تک جمع نہیں کرائی گئیں،ترجمان نادرا
شہری موبائل ایپ یا نادرا دفتر کے ذریعے اپنے خاندانی کوائف کی درستی کراسکیں گے،ترجمان نادرا
ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے مردوں کےخاندان کے مکمل کوائف ایف آر سی میں درج ہوں گے،ترجمان نادرا
خواتین شناختی کارڈ پر اپنی مرضی سے والد یا شوہر کا نام درج کرا سکتی ہیں،ترجمان نادرا
شناختی کارڈ کی ضبطی،تنسیخ اور بحالی کے کیسز کا فیصلہ 30 دن کے اندر ہوگا،ترجمان نادرا
نادرا نے بغیر چِپ والے کارڈ میں سمارٹ کارڈ کی بیشتر خصوصیات شامل کردی ہیں،ترجمان نادرا
یہ کارڈ سمارٹ کارڈ کے مقابلے میں کم فیس اور کم وقت میں جاری ہوں گے،ترجمان نادرا
بغیر چِپ والے کارڈ پر اردو کے ساتھ انگریزی کوائف بھی درج ہوں گے،ترجمان نادرا
کیو آر کوڈ شامل ہو گا اور اس پر کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی،ترجمان نادرا
غلط معلومات پر کارڈ بنوانےوالے افراد رضاکارانہ طور پر نادرا کو اطلاع دے،سکتے ہیں جس پر انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا،ترجمان نادرا
شناختی کارڈ قواعد میں اہم اصطلاحات کی باقاعدہ تعریف بھی شامل کردی گئی ہے،ترجمان نادرا
تمام ریگولیٹری ادارے بائیومیٹرک کی تعریف اپنے قواعد میں شامل کرنے کےپابند ہوں گے،ترجمان نادرا
اصلاحات قومی سلامتی،عوامی خدمت اور ڈیجیٹل گورننس کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوں گی،ترجمان نادرا
😂
1