Self Motivation♡
Self Motivation♡
June 14, 2025 at 01:45 AM
*🌹 عقل مند مومن کی شان 🌹* اللہ پاک نے کئی انبیائے کرام علیہمُ السَّلَام کی طرف وحی فرمائی : شیطان سَوْ جاہلوں کو بہکا لیتا ہے ، ان کی گردن پر سوار ہو کر جہاں چاہتا ہے لیے پھِرتا ہے مگر ایک عقل مند مسلمان کو بہکانا شیطان کے لئے سخت مشکل ہے۔ پہاڑ کو اس کی جگہ سے ہٹا دینا ، پہاڑ کو ریزہ ریزہ کر دینا شیطان کے لئے آسان ہے مگر عقل مند مؤمن کو بہکانا اس کے لئے بہت مشکل ہے۔ شیطان عقل مند مسلمان کے پاس آتا ہے ، ہزار حیلوں بہانوں سے اسے بہکاتا ، نیک رستے سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے مگر کامیاب نہیں ہوتا ، تھک ہار کر کہتا ہے : ہائے خرابی! مجھے کیا ہوا؟ میں اسے بہکانے کی طاقت ہی نہیں رکھتا! بُزُرگ فرماتے ہیں : دو شخص ایک جیسا عمل کریں مثلاً دونوں نماز پڑھیں ، دونوں صدقہ دیں ، دونوں نیکی کی دعوت عام کریں ، دونوں تِلاوَت کریں ، اِن میں سے ایک زیادہ عقل مند ہو تو دونوں کے اَعْمَال میں مشرق ومغر ب جتنا فرق ہوتا ہے۔
❤️ 👍 🇳🇵 🌸 💯 🩵 25

Comments