
Self Motivation♡
8.3K subscribers
About Self Motivation♡
*🌹💫$elf motivation💫🌹* ❤️🌺گروپ کا مقصد 🌺❤️ اس گروپ میں ان شاءاللہ الکریم ایسی تحاریر سینڈ کیں جائیں گی جو زہن کے بند دریچوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ تعمیر شخصیت میں معاون ثابت ہونگی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ان شاءاللہ الکریم اپ کی سوچیں وسیع ہونگی اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ پیدا ہوگا ۔ Follow the Self Motivation♡ channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VakZvFt17EmrOXUp1j1s 𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼 ♥️ ♻️ㅤ 📩 📤 [ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ]
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

*"بعض لوگ تمہیں تکلیف دیں گے، پھر یوں برتاؤ کریں گے جیسے تم نے انہیں تکلیف دی ہو۔"*


*🌹 عقل مند مومن کی شان 🌹* اللہ پاک نے کئی انبیائے کرام علیہمُ السَّلَام کی طرف وحی فرمائی : شیطان سَوْ جاہلوں کو بہکا لیتا ہے ، ان کی گردن پر سوار ہو کر جہاں چاہتا ہے لیے پھِرتا ہے مگر ایک عقل مند مسلمان کو بہکانا شیطان کے لئے سخت مشکل ہے۔ پہاڑ کو اس کی جگہ سے ہٹا دینا ، پہاڑ کو ریزہ ریزہ کر دینا شیطان کے لئے آسان ہے مگر عقل مند مؤمن کو بہکانا اس کے لئے بہت مشکل ہے۔ شیطان عقل مند مسلمان کے پاس آتا ہے ، ہزار حیلوں بہانوں سے اسے بہکاتا ، نیک رستے سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے مگر کامیاب نہیں ہوتا ، تھک ہار کر کہتا ہے : ہائے خرابی! مجھے کیا ہوا؟ میں اسے بہکانے کی طاقت ہی نہیں رکھتا! بُزُرگ فرماتے ہیں : دو شخص ایک جیسا عمل کریں مثلاً دونوں نماز پڑھیں ، دونوں صدقہ دیں ، دونوں نیکی کی دعوت عام کریں ، دونوں تِلاوَت کریں ، اِن میں سے ایک زیادہ عقل مند ہو تو دونوں کے اَعْمَال میں مشرق ومغر ب جتنا فرق ہوتا ہے۔

*شِفا تو ہر وقتــــ مانگنی چاہیے، صرفــــ بیماریوں سے نہیں،* *حد سے بڑھی ہوئی خواہشاتــــ سے، کسی کے خلاف پیدا ہونے والے بغض اور حسد سے،* *دل کو گرد آلود کر دینے والی سوچوں سے،* *ذہنی سکون چھین لینے والے انسانوں سے۔*

*الكثير من الرجال يعمل بجهد ، لتعيش نسائهم أميرات!* بہت سے مرد محنت کرتے ہیں، تاکہ ان کی عورتیں شہزادیوں کی طرح زندگی گزار سکیں۔❤

*اگر لوگوں کو فجر کی نماز کا اجر اور فضیلت معلوم ہو جائے تو وہ رات کو اس ڈر سے جاگتے رہیں کہ کہیں نیند کے باعث فجر کی نماز قضا نہ ہو جائے۔ ❤️ 💯* مگر افسوس 🥹 *کتنے ہی لوگ ہیں جو صبح کی نماز سوتے ہوئے قضاء کردیتے ہیں حالانکہ نماز جان عالم ﷺ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بھی ہے*

*"الوقت كالسيف إن لم تقطعه قطعك"* وقت تلوار کی طرح ہے، اگر تم نے اسے نہ کاٹا تو وہ تمہیں کاٹ ڈالے گا۔

*ایک عالمی ریسرچ کے مطابق ماں کی آواز سننا، چاہے فون پر ہی کیوں نہ ہو، ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے۔ ماں کی آواز دل کا سکون ہے🫀🥹♥️*

*سفر زندگی میں کچھ راستے صبر کے ہوتے ہیں اور کچھ سبق کے۔*

"آپ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا کہ آپ کس چیز سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں..." دنیا آپ کی مسکراہٹ دیکھتی ہے، مگر وہ آنکھوں کے پیچھے چھپے آنسو نہیں جانتی۔ لوگ آپ کی کامیابیوں پر واہ واہ کرتے ہیں، مگر وہ ان راتوں کے دکھ نہیں جانتے جن میں آپ نے تنہائی سے جنگ کی۔ ہر شخص اپنی جگہ مصروف ہے، کسی کو فرصت نہیں کہ وہ آپ کے دل کا حال پوچھے — اور سچ یہ ہے کہ اکثر ہم خود بھی لفظوں میں اپنا درد بیان نہیں کر پاتے۔ اگر آج آپ کسی ایسی خاموش جدوجہد سے گزر رہے ہیں، تو جان لیں: آپ تنہا نہیں ہیں۔ آپ کی خاموشی میں طاقت ہے۔ آپ کی برداشت قابلِ فخر ہے۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے، اور وہی سب سے بہتر انصاف کرنے والا اور سہارا دینے والا ہے۔

آج کی حدیث شریف 17 ذوالحجہ شریف 1446ھ 14 جون 2025 ہفتہ
