
Mufti Mubeen Ur Rahman
May 23, 2025 at 07:19 AM
*آہوں میں یہ اثر ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں!*
آہوں میں یہ اثر ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں
شامِ ہجر سحر ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں!
کٹتی ہے زندگانی طیبہ سے دوریوں میں
نعتوں کا یہ ثمر ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں!
واں زندگی بسر ہو طیبہ اگر میں جاؤں
طے جلد یہ سفر ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں!
دل کو ملے گی راحت، پیشِ نظر ہو طیبہ
آنکھوں میں اُن کا در ہو طیبہ کبھی میں دیکھوں!
عَلٰی صَاحِبِهَا الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ
✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
23 نومبر 2021 بروزِ منگل

❤️
👍
😢
39