
Mufti Mubeen Ur Rahman
May 25, 2025 at 08:58 AM
تحقیقِ روایات کے کام کا ایک عرصہ ہونے کے بعد اندازہ ہوا کہ احادیث میں احتیاط کا شعور عام نہیں ہورہا، تو اسباب پر غور کیا تو ایک بڑی وجہ یہ نظر آئی کہ نقلِ روایات میں بزرگوں پر غیر ضروری اعتماد کیا جاتا ہے، حالانکہ اہلِ علم کے لیے یہ اعتماد درست نہیں، تو بندہ نے اسی اعتماد پر ضرب لگانے کا ارادہ کیا تاکہ جب یہ اعتماد پارہ پارہ ہوجائے گا تو تحقیق واحتیاط کا رجحان پیدا ہوگا۔ ساتھ ساتھ بندہ نے اکابر کی کتب کا نام لے کر اور عکس لگا کر غیر ثابت اور غیر معتبر روایات کی نشاندہی شروع کی، اور اب الحمدللّٰہ احادیث کے معاملے میں تحقیق واحتیاط کا مزاج عام ہورہا ہے!
✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
❤️
👍
🙏
113