Mufti Mubeen Ur Rahman
Mufti Mubeen Ur Rahman
June 12, 2025 at 07:58 AM
ایک تبلیغی مرکز سے ایک صاحب کا فون آیا، کہنے لگے کہ "فضائل اعمال" میں نماز ترک کرنے پر پندرہ طرح کے عذاب والی روایت میں یہ بھی مذکور ہے کہ: اس کے نیک کاموں کا اجر ہٹا دیا جاتا ہے۔ تو اس جملے کا کیا مطلب ہے؟ بندہ نے مطلب سمجھاتے ہوئے یہ بھی عرض کیا کہ اس روایت کا کوئی معتبر ثبوت نہیں ملتا، اس لیے اس کے کسی جملے سے متعلق کوئی شبہ ہو تو اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت باقی نہیں رہتی، بلکہ اس روایت سے مقصود نماز کی اہمیت پیدا کرنا ہے اور یہ مقصد قرآنی آیات اور معتبر احادیث سے ثابت ہے، بس وہی پیشِ نظر رکھیں! ▪️ منسلکہ عکس میں اس روایت سے متعلق شیخ الحدیث حضرت اقدس مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللّٰہ تعالٰی کا تبصرہ ملاحظہ کیجیے۔ نیز اس روایت کی تحقیق سے متعلق جامعہ دار العلوم کراچی کا یہ فتوی ملاحظہ کیجیے: https://t.me/Aapkmasailkahal/5630 ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن جامعۃ الابرار مسجد اختر گلبرگ بلاک 11 کراچی
Image from Mufti Mubeen Ur Rahman: ایک تبلیغی مرکز سے ایک صاحب کا فون آیا، کہنے لگے کہ "فضائل اعمال" میں ...
❤️ 👍 32

Comments