Mufti Mubeen Ur Rahman
Mufti Mubeen Ur Rahman
June 17, 2025 at 08:30 AM
1️⃣ ایک صاحب نے مفتی اعظم پاکستان حضرت اقدس مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ اللّٰہ تعالٰی کے رسالے "جوامع الکلم (چہل حدیث)" کے حدیث نمبر 17 سے متعلق پوچھا کہ اس میں "المرء" لکھا ہے، کیا یہ لفظ ثابت ہے؟ بندہ نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ "صحیح البخاری" اور "صحیح مسلم" میں "المؤمن" ہی ہے، نیز ان دونوں کتب کے علاوہ بھی بہت تلاش کیا لیکن اس روایت میں "المرء" کا لفظ نہیں ملا، بلکہ "المؤمن" یا "مؤمن" ہی ملا۔ اس لیے یہاں "المؤمن" ہی یاد کریں۔ 2️⃣ جن حضرات کا یہ دعوی ہے کہ تحقیق اور مراجعت کیے بغیر بزرگوں کی کتب میں موجود روایات کو محض اعتماد کی بنیاد پر ثابت، درست اور معتبر مان لینا چاہیے تو ان سے عرض ہے کہ وہ اس رسالے ’’جوامع الکلم (چہل حدیث)‘‘ کی اس روایت نمبر 17 کے لفظ ’’المرء‘‘ کو بھی درست مان کر قبول کرلیں، بس بندہ اہلِ علم کی خدمت میں یہی عرض کرنا چاہتا ہے! ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن جامعۃ الابرار مسجد اختر گلبرگ بلاک 11 کراچی
Image from Mufti Mubeen Ur Rahman: 1️⃣ ایک صاحب نے مفتی اعظم پاکستان حضرت اقدس مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب...
❤️ 👍 😂 😢 😮 55

Comments