Mufti Mubeen Ur Rahman
Mufti Mubeen Ur Rahman
June 18, 2025 at 03:32 PM
‼️ *اپنی ایک غلطی کی تصحیح:* چند سال قبل بندہ نے اپنے رسالے "عیدین کی نماز کا طریقہ مع چند ضروری مسائل" میں عید کی نماز سے متعلق یہ مسئلہ ذکر کیا تھا کہ: "نمازِ عید کی جماعت کے لیے بھی امام سمیت چار افراد کا ہونا ضروری ہے۔" حالانکہ یہ غلطی ہے، جبکہ درست مسئلہ یہ ہے کہ: "نمازِ عید کی جماعت کے لیے کم از کم دو افراد کا ہونا ضروری ہے یعنی ایک امام اور ایک مقتدی۔" اس لیے جن حضرات کے پاس عیدین سے متعلق بندہ کے ایسے کتب ورسائل اور تحریریں ہوں جن میں یہ مسئلہ مذکور ہو تو وہ نوٹ فرما لیں اور وہاں تصحیح فرما لیں۔ جزاکم اللّٰہ خیرا کثیرا۔ واضح رہے کہ یہ مذکورہ رسالہ بندہ کی کتاب "تحفہ ذو الحجہ وقربانی" میں بھی شامل ہے۔ ▪️الدر المختار: (تَجِبُ صَلَاتُهُمَا) فِي الْأَصَحِّ (عَلَى مَنْ تَجِبُ عَلَيْهِ الْجُمُعَةُ بِشَرَائِطِهَا) الْمُتَقَدِّمَةِ (سِوَى الْخُطْبَةِ) فَإِنَّهَا سُنَّةٌ بَعْدَهَا. ▪️رد المحتار على الدر المختار: لَكِنْ اعْتَرَضَ ط مَا ذَكَرَهُ الْمُصَنِّفُ بِأَنَّ الْجُمُعَةَ مِنْ شَرَائِطِهَا الْجَمَاعَةُ الَّتِي هِيَ جَمْعٌ، وَالْوَاحِدُ هُنَا مَعَ الْإِمَامِ، كَمَا فِي النَّهْرِ. (بَابُ الْعِيدَيْنِ) ▪️ منحة الخالق لابن عابدين: بقي أن يقال: من شرائطها الجماعة التي هي جمع والواحد هنا مع الإمام جماعة فكيف يصح أن يقال: إن شروطه شروط الجمعة. اهـ؟ والجواب: أن المراد الاشتراك في اشتراط الجماعة فيهما لا من كل وجه وإلا انتقص ما أجاب به أولا فإن الشرط في الجمعة وقت الظهر فالاشتراك في اشتراط الوقت فيهما مطلقا فكذا الجماعة، تدبر. (بَابُ الْعِيدَيْنِ) ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
❤️ 👍 😢 😮 🙏 74

Comments