Mufti Mubeen Ur Rahman
Mufti Mubeen Ur Rahman
June 19, 2025 at 05:43 AM
⬇️ *غیر ثابت روایت* ⬇️ ایک صحابی نے حضور اقدس ﷺ سے اپنے گھر کی بے برکتی کی شکایت کی، تو حضور ﷺ نے ان سے فرمایا کہ: اپنے گھر کے دروازے پر پردہ لٹکاؤ۔ چنانچہ اس کے بعد وہ صحابی چند دنوں بعد تشریف لائے اور فرمایا کہ گھر کے دروازے پر پردہ لٹکانے سے میرے گھر سے بے برکتی ختم ہوچکی ہے۔ تو حضور ﷺ نے حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ: تمہارے گھر کے راستے سے ایک بے نمازی شخص گزرا کرتا تھا جس کی نگاہ تمہارے گھر کے اندر پڑ جاتی تھی، اسی کی نحوست سے تمہارے گھر میں بے برکتی آجاتی تھی، اب پردہ لٹکانے کے بعد اس کی نگاہ گھر میں نہیں پڑتی اس لیے وہ بے برکتی ختم ہوچکی ہے۔ ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
❤️ 👍 58

Comments