
Mufti Mubeen Ur Rahman
June 19, 2025 at 10:09 AM
محترم حضرت مولانا الیاس گھمن صاحب دام ظلہم نے اس فتوی میں جمعہ کے دن عصر کے بعد مخصوص درود والی روایت سے متعلق یہ دعویٰ فرمایا ہے کہ اس کی سند امام مالک رحمہ اللّٰہ تک متصل اور موجود ہے اور پھر آگے حضرت نے ان راویوں کا بھی ذکر فرمایا ہے۔ اس بارے میں عرض یہ ہے کہ اس مخصوص روایت کی کوئی سند موجود ہی نہیں ہے، جن حضرات کا یہ دعوی ہے کہ امام مالک تک اس کی سند متصل ہے تو ان سے گزارش ہے کہ کسی ایک کتاب سے اس کی یہ سند پیش کرلیں۔ دراصل یہاں بظاہر مغالطہ یہ لگا ہے کہ اساتذہ اور شیوخ کے سلسلے کو اس مخصوص روایت کے راوی سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ سند سے کسی محدث کے شیوخ اور اساتذہ کا سلسلہ مراد نہیں ہوتا بلکہ اس حدیث کو روایت کرنے والے شیوخ کا سلسلہ مراد ہوتا ہے۔ دونوں میں فرق واضح ہے۔ حاصل یہ کہ اس مخصوص درود کے موقوف ہونے اور امام مالک تک سند کے متصل اور موجود ہونے کا دعویٰ غلط اور بلا دلیل ہے!
✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

❤️
👍
😮
😂
🙏
😢
50