Mufti Mubeen Ur Rahman
Mufti Mubeen Ur Rahman
June 20, 2025 at 06:51 AM
بعض حضرات نے میری بعض تحقیقات کی تردید میں لکھا کہ چونکہ یہ روایت فلاں فلاں معتبر کتب میں موجود ہے اس لیے یہ ثابت اور معتبر ہے۔ حالانکہ یہ بڑا مغالطہ ہے کیونکہ کسی روایت کے ثابت اور معتبر ہونے کے لیے محض یہ کافی نہیں ہوا کرتا کہ یہ فلاں مستند کتاب میں موجود ہے، اگر ایسا ہوتا تو کتبِ احادیث میں موجود احادیث کی تصحیح وتضعیف کے کام کی ضرورت محسوس نہ کی جاتی اور اکابرِ امت کی کتب میں موجود روایات کی تخریج وتحقیق نہ کی جاتی، حالانکہ کتبِ احادیث سمیت بہت سی کتب پر تحقیق وتخریج کا کام کیا گیا ہے اور کئی روایات کو غیر معتبر، غیر ثابت بلکہ موضوع تک قرار دیا گیا ہے، جس سے یہ بات بخوبی واضح ہوجاتی ہے کہ محض کسی مستند میں کسی روایت کا ہونا اس کے ثابت اور معتبر ہونے کے لیے کافی نہیں ہوا کرتا، بلکہ روایت کے ثابت اور معتبر ہونے کے لیے یہ ضرروی ہے کہ اس کی معتبر سند موجود ہو اور اس پر کسی بھی جہت سے معتبر جرح نہ کی گئی ہو۔ ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن دار الافتاء جامعۃ الابرار مسجد اختر گلبرگ بلاک 11 کراچی
❤️ 👍 😂 🙏 62

Comments