
Mufti Mubeen Ur Rahman
June 21, 2025 at 03:34 AM
راستے کی رکاوٹیں منزل تک پہنچنے کی اہمیت کو بڑھا دیتی ہیں، اُن کا پہنچنا بڑے کمال کا ہوتا ہے جنھیں راستے میں شدید رکاوٹوں سے واسطہ پڑے۔ بالفاظِ دیگر: جن کے پہنچنے کو اہمیت اور کمال عطا کرنا مقصود ہو ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کردی جاتی ہیں تاکہ انھیں خاص مقام ومرتبہ عطا کیا جاسکے۔ اس لیے جب دین پر عمل کرنے میں، گناہوں سے بچنے میں اور اللّٰہ تعالٰی تک پہنچنے میں مشکلات اور رکاوٹیں پیش آئیں تو سمجھ جائیے کہ منزل تک پہنچنا بھی کمال کا ہوگا اور اس پر انعامات بھی عظیم الشان عطا ہوں گے، سو یہ وقت گھبرانے اور ہمت ہارنے کا نہیں ہوتا بلکہ خوش ہونے اور ہمت جمع کرنے کا ہوتا ہے، اس لیے اللّٰہ تعالٰی کی طرف رجوع کرکے، کسی کامل مرشد سے راہنمائی لے کر اور بھرپور ہمت سے کام لے کر نفس، شیطان اور ماحول جیسی رکاوٹیں عبور کیجیے، اللّٰہ تعالٰی کی ولایت، خاص قرب اور اس کی رضا کا عظیم انعام آپ کا منتظر رہے گا !
✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
❤️
👍
😢
17