Mufti Mubeen Ur Rahman
Mufti Mubeen Ur Rahman
June 21, 2025 at 03:52 AM
حضرت علامہ امام امیر کاتب اَتقانی حنفی (متوفّٰی: 758ھ) رحمہ اللّٰہ تعالٰی کی اس جلیل القدر کتاب ’’غایۃ البیان شرح الہدایۃ‘‘ کے حوالہ جات ’’البحر الرائق، رد المحتار، فتاوٰی ہندیہ، النھر الفائق، فتح القدیر، العنایۃ شرح الہدایۃ، اللباب شرح مختصر القدوری، تبیین الحقائق اور حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی‘‘ اور دیگر کتبِ فقہ میں کثرت سے دکھائی دیتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کتاب کو دیکھنے اور مطالعہ کرنے کا شوق پیدا ہوا، لیکن اس کی نوبت نہ آسکی، پھر گذشتہ سال ’’حاشیۃ السعدی الآفندی علی الہدایۃ والعنایۃ‘‘ میں اس کی ایک عبارت سامنے آئی جسے سمجھنے میں دشواری ہورہی تھی، جس کی وجہ سے مراجعت کی غرض سے یہ طویل کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت پیش آئی اور یوں اس سے آنکھیں ٹھنڈی کرنے اور اس سے استفادہ کرنے کی صورت پیدا ہوئی الحمدللّٰہ۔ اس کتاب کی ضخامت سے اندازہ لگائیے کہ کیسے ہمارے حضرات اکابر نے اپنی زندگیاں صرف کرکے مشقتیں برداشت کرکے ہم تک یہ دین پہنچایا ہے۔ کروڑوں رحمتیں ہوں ان پر ! ✍️۔۔۔ بندہ مبین الرحمٰن دار الافتاء جامعۃ الابرار مسجد اختر گلبرگ بلاک 11 کراچی
Image from Mufti Mubeen Ur Rahman: حضرت علامہ امام امیر کاتب اَتقانی حنفی (متوفّٰی: 758ھ)  رحمہ اللّٰہ تع...
❤️ 👍 25

Comments