Ammar Khan Yasir Official
Ammar Khan Yasir Official
June 16, 2025 at 03:15 PM
‏گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان دہشتگردی کا شکار رہا، جبکہ “برادر اسلامی ملک” ایران خاموش تماشائی نہیں بلکہ سہولت کار رہا۔ چاہ بہار میں را کے نیٹ ورک، کلبھوشن جیسے بھارتی ایجنٹس کی پناہ، اور بی ایل اے کی قیادت کو تحفظ — سب کچھ ایران میں ہوتا رہا۔ پاکستان نے جب پہلی بار ان پناہ گاہوں پر کارروائی کی تو حقیقتیں سامنے آنے لگیں: موساد سے بی ایل اے کے روابط، اور را کے ایجنٹس کی اسرائیلی انٹیلیجنس تک رسائی۔ جب تک پاکستان کو نقصان پہنچتا رہا، ایران خاموش رہا۔ اب جب خود پر آن پڑی ہے تو راء سمیت بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں بھی ہو رہی ہیں اور پاکستان کے جھنڈے لگا کر ہمدردی بھی سمیٹی جا رہی ہے۔ یہ کڑوا سچ ہے، چاہے کوئی مانے یا نہ مانے۔ ایران کو سبق حاصل کر کے آیندہ مسلم ممالک خاص کر پاکستان میں انتشار پھیلانے سے گریز کرنا چاہئے۔ کمیل احمد معاویہ
👍 ❤️ 💯 👎 😂 🙏 🤲 547

Comments