Ammar Khan Yasir Official
Ammar Khan Yasir Official
June 17, 2025 at 06:51 PM
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف عنقریب بڑی کارروائی کا اعلان کردیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا کہناتھاکہ اب تک جو کارروائی کی گئی وہ ایک انتباہی عمل تھا، اصل کارروائی عنقریب ہوگی۔ انہوں نے اسرائیلیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی جان بچاتے ہوئے فوراً حیفا اور تل ابیب چھوڑ دیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ دنیاکو بھی یقین رکھنا چاہیے کہ ایرانی قوم، مسلح افواج کی قیادت میں شہدا کے خون کا بدلہ لے گی، ایران قوم نے کسی بھی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا کہناتھاکہ ایران اسرائیلی حکومت کو اس کے جرائم کی سزا دے کر چھوڑے گا۔
Image from Ammar Khan Yasir Official: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی...
👍 ❤️ 😂 🤲 🇵🇸 🙏 🌹 😮 223

Comments