Ammar Khan Yasir Official
Ammar Khan Yasir Official
June 19, 2025 at 07:53 PM
اطلاع ہو کہ ہم نہ اسرائیل کے حمایتی ہیں اور نہ ایران کے وکیل، ہم صرف حق اور مظلوموں کے ساتھی اور ظالم کے مخالف ہیں، احباب کا سوال ہوتا ہے کہ "آپ اسرائیل کی تباہی پر خوش ہوتے ہیں، لیکن ایران کے نقصان پر بھی کوئی خاص دکھی نہیں ہوتے۔ کیا یہ آپ کا دوغلا پن نہیں؟" نہیں! یہ دوغلا پن نہیں، بلکہ قرآن مجید کی آیت کریمہ کا مفہوم ہے کہ "اور ہم بعض ظالموں کو بعض پر مسلط کر دیتے ہیں، ان کے اعمال کی وجہ سے" (الأنعام: 129) جب کوئی قوم ظلم کرتی ہے، تو اللہ اسے کسی اور ظالم کے ہاتھوں سزا دلواتا ہے — اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ جو غالب آ رہا ہے وہ حق پر ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کرتا ہے، ایران کے ہاتھوں اس کی تباہی پر خوشی ہوتی ہے کہ مظلوم کی آہ سنی گئی، لیکن جو بھی اسرائیل کا دشمن ہو، وہ ہمارا ہیرو نہیں ہو سکتا ، امریکہ کو ہم دشمن مانتے ہیں اور روس امریکہ کا دشمن ہے اب اس کا مطلب یہ نہیں کہ روس ہمارا ہیرو ہے۔ ایران نے بھی امت میں تفرقہ، فتنہ اور خونریزی پھیلائی ہے — چاہے وہ شام ہو، عراق ہو یا یمن۔ خاص کر شام میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کروایا ہے۔ ہمارا پیمانہ نعرہ نہیں، عمل ہے۔ ہم ظلم کے خلاف ہیں — چاہے کوئی بھی کرے۔ ہم مظلوم کے ساتھ ہیں — چاہے وہ کہیں بھی ہو۔ کمیل احمد معاویہ
❤️ 👍 💯 🫀 😂 🤲 🌹 🇵🇸 👎 905

Comments