
𝗔𝘁𝗶𝗳 𝗥𝗔𝗝𝗣𝗢𝗢𝗧 ⑺⑻⑹ ✅
June 20, 2025 at 03:09 PM
*ایران کے "وعدۂ صادق 3" آپریشن پر سرايا القدس کا بیان : اسرائیلی دشمن کی شکست قریب ہے*
فلسطینی مزاحمتی تنظیم سرايا القدس نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شروع کیا گیا "وعدۂ صادق 3" آپریشن صہیونی جارحیت کے خلاف ایک جرأت مندانہ اور فیصلہ کن جواب ہے، جو دشمن کو سبق سکھانے اور اس کی پسپائی کا پیش خیمہ بنے گا۔
بیان کے مطابق آپریشن کو آٹھ دن مکمل ہو چکے ہیں، اور اس دوران پاسداران انقلاب اور ایرانی مسلح افواج نے جس بہادری اور استقامت سے کارروائیاں کی ہیں، وہ قابلِ فخر ہیں۔
سرايا القدس کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت اور عوام جس عزم و حکمت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہے ہیں، وہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ جنگ سچے مؤمنوں کی فتح پر ختم ہوگی۔
تنظیم نے ایرانی سائنسدانوں اور عسکری قائدین کی شہادت کو طاقت، استقلال اور عزم کی نئی علامت قرار دیا اور کہا کہ یہ قربانیاں ایران کو جھکنے کے بجائے مزید آگے بڑھائیں گی۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی فوج کی جانب سے داغے گئے فتاح، خیبر اور سجیل میزائل دشمن کے حساس انٹیلیجنس اور فوجی ٹھکانوں کو براہ راست اور درست نشانہ بنا رہے ہیں، جو دشمن کے وجود پر کاری ضرب ہے۔
مزید کہا گیا کہ ایرانی قوت اور اس تاریخی جواب پر ہمیں فخر ہے۔ فلسطینی مزاحمتی قوتیں، بالخصوص سرايا القدس، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، جو ہمیشہ فلسطینی عوام اور مزاحمت کی حمایت میں پیش پیش رہا ہے۔
سرايا القدس نے ایران کے مؤقف کو فلسطینی کاز کے لیے مستقل حمایت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ اشتراک و ہم آہنگی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaLdVYi7DAWzjasX1r0T
❤
❤️
2