محبین دارالعلوم دیوبند✅                              Muhibbeen Darul Uloom deoband
محبین دارالعلوم دیوبند✅ Muhibbeen Darul Uloom deoband
June 19, 2025 at 07:27 AM
نہیں یقین آئے تو تحقیق کریں اللہ تعالیٰ کا واسطہ ہے اُن بہن بیٹیوں کو جو غیر مسلم لڑکوں سے ربط میں ہیں برائے مہربانی اپنی نہی تو اسلام اسلام کی لاج رکھیں ہماری بہن بیٹیوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ صرف آپکا پردہ کسی بھی قسم کا ہے وہ صرف غیر مسلم لڑکوں سے نہی اُنکی عورتوں اور لڑکیوں سے بھی ہے لیکن افسوس کہ سب بھول کر اپنے آپ کو جہنم میں داخل کرنے میں لگی ہوئی ہیں 18 برسوں کی تربیت، توحید، عبادات، نماز روزے اب انٹر کاسٹ میریج کے چکر میں سب کو چھوڑنے پر راضی! زبانی اور عملی طور پر کفر وشرک کی دہلیز پر ڈیرہ ڈال رہے ہیں عشق بلا خیز اور سبز باغوں کی سیر کے آگے عقیدہ، رشتے ناطے، دین اسلام، والدین سب قربان کرنے کے لیے تیار اپنی مسلم بیٹی انٹر کاسٹ میریج کے لیے اپنے حق بلوغیت کا استعمال کرنے 18منٹ کے فیصلے میں سول کوٹ پہنچ گئی ہے اے دختران ملت اسلامیہ خدارا باطل کی سازش کو سمجھیئے وہ آپ کی عصمت وعفت سے کھلواڑ کر کے اپنے ناپاک منصوبوں کو کامیاب بنانے کے لیے تمہارا استعمال بطور سیڑھی کر رہے ہیں مرجائیں گے ایمان کا سودا نہ کریں گے اے لیڈران قوم اور علماء عظام! ملت کی لڑکیوں کو اس فتنہ سے بچائیے اپنی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کا سامان کیجیے ان کو اسلام سے جوڑنے کی جدوجہد کیجیے دیکھیے رخ بدلتے دیر نہیں لگتی اب اُنکی حقیقت ہے جو غیر مسلموں کے ساتھ شادی میں ہیں:- لیجیے اب شادی کے ایک ادھ سال بعد محبت کی برف پگھلنے لگی، بھرم ٹوٹا ہے غیر مسلم شوہر نشہ کررہا ہے، شراب پی کر آتا ہے خوب گالی گلوچ اور آپ کے مذہب اور پیدا کرنے والے ماں باپ کی توہین کرتا ہے خوب مار پیٹ کرتا ہے آپ کے والدین نے ملاقات بند رکھی ہے لڑکی کی بغاوت اور سرکشی سے رشتہ داروں کے دروازے اس پر بند ہوگئے اس سے شوہر اور دلیر ہوگیا ہے اب تنہا اس عذابِ کو بھگتنا ہے اب پچھتائے کا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت کچھ خبریں تو ایسی بھی مل رہی ہیں کہ اب دوست اور ساتھی بھی رات گھر پر رکنے لگے ہیں پہلے بے ہودہ مذاق، چھیڑ چھاڑ، پھر چھونا اور موقع کی تاک میں جنسی استحصال سب کشتیاں جلا کر جانے والی لڑکی اب بے بس ہے اپنا دکھڑا کس کو سنائے کون اس جہنم سے نکالے؟ اسلام کے سائے تلے، پردہ اور عصمت محفوظ  ومامون تھی، مسلمان شوہر باوجود اس کے کہ کم پڑھا لکھا، معمولی روزگار سے تھا ، سادے گھر میں رہتا، ان برانڈیڈ چیزوں سے ضرورت پوری کرتا، لیکن دیوثیت اس میں نہ تھی دینی حمیت و غیرت اس کا آب دار جوہر تھی وہ اس کے لیے زمانے سے لڑجاتا، پر عصمت کا سودا نہ کرتا مگر یہاں تو سر پر ترقی، آزادی، لذت نفس اور ماڈرن بنے کی ہوڑ سوار تھی جس کے کڑوے کسیلے پھلوں کے عملی مزے اور سر کشی کے غلط فیصلے کے نتیجے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ارتداد سے واپسی ممکن ہے، سچی توبہ واستغفار سے لیکن اگر آپ اُسی حال میں مر گئیں تو مسلمانوں کی قبرستان میں تدفین تک کی اجازت نہیں ہے باقی جہنم واصل "جو دین اسلام کو چھوڑ کر دوسرے دین اختیار کرے اس کی سزا موت ہے" ان کے اعمال دنیا میں بھی اکارت گئے اور آخرت میں بھی "جو مرتد ہوا اس کا نکاح خود بخود ٹوٹ جائے گا اور اگر اسی حالت میں مرگیا تو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہ ہوگی اور نہ ہی اس کی نماز جنازہ ہوگی"  (بحرالرائق 324/2) نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم مسلم لڑکیاں اپنی زندگی کو اس طرح ضائع نہ کریں اپنی آخرت داؤپر نہ لگائیں، والدین کو  دھوکا نہ دیں، بھائیوں کی گردن جھکانے، سماج کو ہنسنے اور باطل کو خوش ہونے کا موقع نہ دیں ایک عورت سے ایک خاندان بنتا ہے یہ خاندان جنت میں جانے اور اس کی غلطی سے جہنم میں جانے کا سبب بن سکتا ہے اے اللہ تعالٰی میں سوال کرتا ہوں خوش گوار زندگی کا، اچھی ایمان والی موت کا اور ایسی واپسی کا جو ذلت اور رسوائی سے خالی ہو رب العالمین ہمیں ہدایت دے اور ہماری بہن بیٹیوں کو غیروں کے فتنوں سے محفوظ رکھنے امین یا رب العالمین محبین دار العلوم دیوبند 📚
🤲 ❤️ 👍 😢 👌 😂 😭 21

Comments