
Chinar News
June 19, 2025 at 03:01 PM
*بلوچستان گرینڈ الائنس -ہدایات نامہ برائے مکمل تالہ بندی*
(برائے جمعہ و ہفتہ، 20 اور 21 جون)
بلوچستان گرینڈ الائنس میں شامل تمام تنظیمیں، تنظیموں کےکارکنان اور ضلعی عہدیداران کو مندرجہ ذیل ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی جاتی ہے تاکہ احتجاجی مرحلے کو بھرپور کامیابی حاصل ہو اور حکومت کو ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔
*1۔ ادارہ جاتی تالہ بندی کی ذمہ داری*
ضلعی گرینڈ الائنس آرگنائزنگ کمیٹی اپنے ضلع میں دفاتر، اسکولز، کالجز اور ہسپتالوں کی مکمل تالہ بندی کی ذمہ دار ہو گی۔ بلوچستان گرینڈ الائنس میں شامل ضلع کے لیول پر اکائیاں تالہ بندی کی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر احتجاجی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر شیئر کریں تاکہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ ہو۔
*2۔ ضلعی نگراں کمیٹیوں کی تشکیل*
تمام ضلعی الیکشن کمیٹیاں فوراً ضلعی سطح پر تمام رکن تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل نگراں کمیٹیاں تشکیل دیں۔ یہ کمیٹیاں ضلعی دفاتر، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کا دورہ کریں گی اور تالہ بندی کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔
*3۔ ہر ملازم کا احتجاجی کردار*
ہر ملازم اپنی سطح پر تالہ بندی میں براہ راست حصہ لے۔کوئی دفتر، اسکول یا ہسپتال کھلا نہ رہے۔ ماسوائے ایمرجنسی سہولیات کے۔ احتجاجی جذبے اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکجہتی کے ساتھ مہم کو کامیاب بنائیں۔
*4۔ سخت فیصلے اور آئندہ لائحہ عمل*
یہ سخت فیصلے حکومتی وعدہ خلافی کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔ تمام ملازمین ابھی سے تیاری کریں کہ 23 جون کو کوئٹہ پہنچ کر بلوچستان اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
ایک متحدہ ہیش ٹیگ (مثلاً: #بلوچستان_تالہ_بندی) پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی جائیں تاکہ تحریک سوشل میڈیا پر وائرل ہو۔ ہر کارکن کو چاہیے کہ وہ ان پر عمل کرے اور ثابت کرے کہ ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
*بلوچستان گرینڈ الائنس*
*اتحاد، مزاحمت، کامیابی*
👍
1