
Times Of Karachi
June 20, 2025 at 10:37 AM
ایرانی سرکاری میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقی نے کہا کہ جب تک اسرائیلی حملے جاری ہیں، ایران کسی سے بھی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوگا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی جواب کے بعد لگتا ہے دیگر ممالک خود کو اس جارحیت سے دور رکھیں گے۔ دوسری جانب ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے مگر اب مسلط کردہ جنگ کےخاتمےکا واحد حل دشمن کی جارحیت کو بلامشروط روکنا ہے۔ صدرمسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے حملے بند نا ہوئے تو ایران مزید سخت جواب دے گا۔

👍
❤️
🙏
22