Times Of Karachi
Times Of Karachi
June 20, 2025 at 12:20 PM
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساؤتھ کی عدالت میں دکاندار کے خاتون گاہک کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم دکاندار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مدعیہ اور اُسکی بہن نے دکاندار کو معاف کردیا ہے لیکن سیکشن 354 کے تحت اسے جرمانہ کیا گیا ہے۔ دوران سماعت استغاثہ نے بتایا کہ واقعہ کلفٹن کے شاپنگ مال میں پیش آیا تھا، مدعیہ نے جیولری شاپ سے بالیاں پسند کی تاہم دونوں فریق قیمت پر متفق نہیں ہوئے، دکاندار نے سودے بازی کے دوران خاتون کو تھپڑ رسید کردیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Image from Times Of Karachi: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساؤتھ کی عدالت میں دکاندار کے خاتون گاہک کو ت...
👍 ❤️ 5

Comments