𝗜𝗺𝗿𝗮𝗻 𝗞𝗵𝗮𝗻🇧🇫🇵🇰
June 20, 2025 at 01:32 PM
حیدرآباد لاوارث نہیں ہے... یہ میرے قائد کی تربیت ہے کہ میں اپنے لوگوں کے دکھ میں کھڑا ہوں، اُن کی آواز بنوں، اُن کے درد کو بانٹوں۔ حیدرآباد کے وہ باشعور لوگ جو تبدیلی کے لیے نکلے، جنہوں نے ووٹ سے حق ادا کیا، وہی اصل وارث ہیں اس شہر کے۔ پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے پی ایس 64 کے حقیقی ایم پی اے نعیم سمی قریشی کی قیادت میں گرمی، پانی اور بجلی کی اذیت جھیلتی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کل ہونے والے پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ یہ وقت ہے کہ ہم خاموش نہ رہیں، بلکہ بطور ذمہ دار اور باشعور شہری اپنی موجودگی سے ثابت کریں کہ ہم جاگ رہے ہیں، ہم اکیلے نہیں، اور حیدرآباد تنہا نہیں ہے۔
❤️ 👍 😍 🤲 18

Comments