Tehzeebezindagi
Tehzeebezindagi
May 26, 2025 at 03:36 PM
*📷 لائف سٹائل اور احساسات کا اظہار* 🔍 بعض دفعہ اہم جگہوں پر ہمارے کیے گئے چھوٹے چھوٹے فیصلے یا اپنائے گئے رویے ہماری زندگی میں بڑی بڑی تبدیلیوں کا باعث بنتے ہیں۔ ان میں سے ایک گھر میں ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کا انداز ہے۔ > 🔻جس فیملی کے افراد مختلف لمحات پر خواہ وہ خوشی کے ہوں یا غمی کے، اپنے جذبات کا اظہار نہ کریں مثلا جس بچے کو اپنے گھر میں اپنے جذبات کے اظہار کا موقع اور محبت نہ ملے تو وہ اپنی اس ضرورت کو پورا کرنے یا اس پیاس کو بجھانے کے لیے کسی مفاد پرست کے چنگل میں آسکتا ہے۔ 📍فیملی کے ایسے لائف سٹائل سے ایک خاندان کے درمیان ناچاکیاں بڑھ جاتی ہیں۔ بالخصوص نوجوان نسل اور والدین کے درمیان ایک خلا پیدا ہو جاتا ہے جس کا سد باب مشکل ہوتا ہے۔ لہذا ہمیں ایسا طرز زندگی اپنانا چاہیے جس میں گھر کے سب افراد ایک دوسرے سے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کریں جوکہ بڑی مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہے۔ `✍🏻 تہذیب زندگی` `🪀WhatsApp Channel👇🏻` https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B
Image from Tehzeebezindagi: *📷 لائف سٹائل اور احساسات کا اظہار*  🔍 بعض دفعہ اہم جگہوں پر ہمارے ک...
❤️ 👍 🌹 9

Comments