
Tehzeebezindagi
June 4, 2025 at 01:30 AM
*⭕️ توجہ توجہ 👇*
*👈🏻 ادارہ تہذیب زندگی کے پلیٹ فارم سے امام خمینی(رح) کے خواتین کے مقام اور بچوں کی تربیت کے موضوع پر بھیجے گئے 14 منتخب جملے*
*📍لازمی مطالعہ کیجیے 👇*
https://chat.whatsapp.com/LWuGiaapKVv3Kz0vnAwvOs
> *1️⃣ عورت اور انسان سازی*
مَرد قوموں پر حق رکھتے ہیں(لیکن) عورتوں کا اِس سے کہیں زیادہ حق ہے۔خواتین اپنی آغوش میں بہادر مردوں کو پروان چڑھاتی ہیں۔(جیسے)قرآن کریم انسان کی تربیت کرکے انسان بناتا ہے خواتین بھی اسی طرح انسان ساز ہیں۔عورتوں کی اصل ذمہ داری انسانوں کی تربیت کرنا ہے۔
امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ| 4 مارچ 1979
https://t.me/tehzeebezindagi/14
> *2️⃣ اسلام کی نگاہ میں عورت کا مقام و حیثیت*
اسلام کی نگاہ میں عورت ؛ اسلامی معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار کی حامل ہے۔ اسلام عورت کواس قدر رُشد و بلندی دیتا ہے کہ وہ معاشرے میں اپنے "انسانی مقام" کو حاصل کرسکے اورخود کو ایک "معمولی چیز" نہ سمجھے۔ ایسے رُشد کے ساتھ وہ اسلامی حکومت کے اداروں میں (بھی) بڑی ذمہ داریاں اپنے کاندھوں پر لے سکتی ہے۔
امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ|10نومبر1964
https://t.me/tehzeebezindagi/26
> *3️⃣ خواتین کی اسلام کے لیے خدمت*
آپ نے اسلام کی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح خدمت کرتی رہیں گی۔ آپ بہادر مردوں اور عورتوں کی تربیت کرتی ہیں۔ آپ کی آغوش؛ عصمت ،پاکیزگی اور عظمت کی آغوش ہے۔آپ کا وظیفہ ہے کہ اولاد کی اچھی،اسلامی اورانسانی تربیت کریں؛ مجاہدوں کو پروان چڑھائیں۔
امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ| 6 اپریل 1979
https://t.me/tehzeebezindagi/79
> *4️⃣ بچوں کو مہذب بنائیں!*
اپنے بچوں کو مہذب بنائیں اور ان کی اسلامی تربیت کریں۔اسلام آپ سے یہی چاہتا ہے۔اپنے بچوں کو اپنی آغوش میں تربیت کریں اور اپنی آغوش کو ان بچوں سے منور کریں کہ یہ اسلام کے فرزند ہیں۔اس کے بعد اسلام اور آپ کے ملک کی تقدیر ان کے ہاتھ میں ہیں۔
امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ| 10 مئی 1979
https://t.me/tehzeebezindagi/92
> *5️⃣ اسلام کی خاطر اولاد کی تربیت*
اسلام؛انسان سازی کیلئے آیا ہے۔اسلام کی آسمانی کتاب جو کہ قرآن مجید ہے،انسان کی تربیت کی کتاب ہے۔ہمیں بھی چاہیے کہ اسلام کے مطابق اپنے جوانوں اور خواتین کی تربیت کریں۔ہماری خواتین اپنی آغوش میں اپنے بچوں کی تربیت کریں،تاکہ جب وہ بڑے ہوں تو ان کے لیے آبرومند ہوں اور اسلام و انسانیت کے خدمت گزار ہوں۔
امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ| 11 اپریل 1979
https://t.me/tehzeebezindagi/107
> *6️⃣ بچوں کی رفتار و کردار کی ذمہ داری*
یہ بچے جو ابتدا ہی سے آپ کی آغوش میں تربیت پا رہے ہیں،ان کی رفتار و کردار کی ذمہ داری آپ پر ہے۔جس طرح آپ ایک بچے کی اچھی تربیت کریںگی ممکن ہے کہ وہی ایک بچہ ایک قوم کو سعادت سے ہمکنار کرے۔اگر خدا نخواستہ آپ ایک بچےکی اچھی تربیت نہ کر سکیں تو ممکن ہے کہ معاشرے میں ایک فساد پیدا ہوجائے۔یہ نہ سمجھیں کی صرف ایک بچہ ہے بلکہ یہ بچہ ممکن ہے بعد میں ایک معاشرے کا با اثر لیڈر بن جائے، یہ بھی ممکن ہے کہ(یہ بچہ)معاشرے کو فساد کے راستے کی طرف دھکیل دے۔
امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ| 13 اپریل 1979
https://t.me/tehzeebezindagi/122
> *7️⃣ ماؤں کے کردار کا بچے پر اثر*
انسان کو تربیت یافتہ اور مہذب ہونا چاہیے۔ انسان کو تربیت کا آغاز اپنے آپ اور اپنے خاندان سےکرنا چاہیے۔ آپ لوگ تزکیۂ نفس اور تربیت کو خود اور اپنے خانوادے سے شروع کریں تاکہ دوسروں کی تربیت کر سکیں۔
امام خمینی(رح) |04 جنوری 1980
https://t.me/tehzeebezindagi/318
> *8️⃣ خاندان، معاشرے کی بنیادی اکائی*
خاندان ہمارے معاشرے کی بنیادی اکائی ہے۔ اگر خاندان اخلاقی لحاظ سے ناپائدار ہو جائے تو ہمارا سارا معاشرہ تزلزل کا شکار ہوجائے گا۔
امام خمینی(رح) |22 دسمبر 1961
https://t.me/tehzeebezindagi/334
< *9️⃣ تربیت کا آغاز اپنے آپ سے کریں!*
تربیت کا آغاز آپ(ماؤں)کی آغوش ہی سے شروع ہونا چاہیے،بچے کی تربیت حتماً آپ ہی کی گود سے شروع ہو۔ایک صحیح اسلامی تربیت، اس معنیٰ میں کہ بچہ جب آپ کی گود میں ہے،آپ کے ساتھ ہے تو اس کی آنکھیں اور کان آپ کے قول و فعل پر لگے ہوئےہیں۔وہ آپ سے کوئی جھوٹ نہ سنے کہ بعد میں ایک جھوٹا انسان بن جائے۔اگر اس نے دیکھا کہ ماں جھوٹ بول رہی ہے۔اس کے بعد دیکھا کہ باپ بھی جھوٹ بول رہا ہے تو وہ ایک جھوٹ بولنے والا انسان بن جائے گا۔اگر اس نے دیکھا کہ ماں باپ اچھے انسان ہیں تو وہ بھی ایک اچھا انسان بن جائے گا۔
امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ| 13 اپریل 1979
https://t.me/tehzeebezindagi/136
> *🔟 مائیں خوبیوں کی اساس اور بنیاد ہیں*
اپنی ممتا کی آغوش میں بچوں کو مہذّب بنائیں۔ استاد کی حیثیت سے ان کو تہذیب سکھائیں۔ ایک اچھا انسان معاشرے کے سپرد کریں۔ ایک معاشرے کی اصلاح کریں اور اگر (نتیجہ) خدانخواستہ اس کے برعکس ہوجائے تو اس کا بوجھ بھی آپ کے کاندھوں پر آئے گا۔ اگر وہ کوئی بھی اچھا کام کرے چونکہ آپ اس نیکی کی وجہ اور سبب تھیں،تو وہ آپ کیلئے بھی اچھائی اور اجر و ثواب کا باعث بنے گا اور اگر خدا نخواستہ آپ ایک فاسد نسل معاشرے کے حوالے کریں گی اور وہ جو معاشرے میں جاکر فساد اور بُرائی پھیلائے گی تو اس کا نتیجہ آپ کو بھی برداشت کرنا پڑے گا۔
امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ| 13 اپریل 1979
https://t.me/tehzeebezindagi/149
> *1️⃣1️⃣ خاندان کےذریعے دنیا کی اصلاح*
اسلام اس سے پہلے کہ شادی ہوجائے انہیں (زن و مرد کو) بتاتاہے کہ کس طرح کے انسان کا انتخاب کریں چونکہ یہ شوہر اور بیوی ایک نئی نسل کی ابتدا ہیں۔ اسلام اُس نئی نسل کے افراد کو صالح اور حقیقی معنوں میں انسان بناکر معاشرے کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔
امام خمینی(رح) |31 دسمبر 1978
https://t.me/tehzeebezindagi/179
> *2️⃣1️⃣ تربیتِ اولاد کی عظمت و اہمیت*
وہ ماں کہ بچہ جس کی گود میں پرورش پا رہا ہے بہت بڑی ذمہ داری اور باعظمت ترین کام کو انجام دے رہی ہے۔ ایک بچے کی تربیت و پرورش کرنا دنیا کا عظیم ترین کام ہے۔ معاشرے کو حقیقی معنوں میں انسان دینا ہے۔ یہ وہی کام ہے جس کےلیے طولِ تاریخ میں خداوند عالم نے انبیاؑ کو بھیجا۔ آدمؑ سے لے کر خاتمؐ تک تمام انبیاؑ انسان کی تربیت کرنے کےلیے آئے ہیں۔
امام خمینی(رح) |23 مئی 1979
https://t.me/tehzeebezindagi/208
> *3️⃣1️⃣ ماں کی اصل ذمہ داری کو کم رنگ کرنا*
انتہائی افسوس کےساتھ کہ بیگانے افراد نے بچے کی تربیت کرنے کو ہماری نظر میں کم اہمیت بناکر پیش کیا ہے۔ اورایسا سب کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ بعض کے ساتھ ہوا ہے کہ ہمارے بچوں کی ماؤں کو بچوں سے جدا کردیا ہے۔ فقط یہی نہیں کہ اس عظیم کام سے منحرف کیا ہے بلکہ اس ماں کی عظیم گود کو کم رنگ بھی کر دیا ہے تاکہ وہ ایک سالم بچہ معاشرے کو نہ دے سکے۔
امام خمینی(رح)| 23 مئی 1979
https://t.me/tehzeebezindagi/226
> *4️⃣1️⃣ آغوشِ مادر؛ اولاد کے لیے بہترین مدرسہ*
محترم خواتین! آپ اور ہم سب ذمہ دار ہیں۔ تربیتِ اولاد آپ کا وظیفہ ہے۔ آپ لوگ موظّف ہیں کہ اپنی آغوش میں متّقی اور تہذیب یافتہ اولاد تربیت کر کے معاشرے کے حوالے کریں۔ ہم سب تو موظّف ہیں ہی ؛لیکن آپ کی آغوش میں اولاد بہتر تربیت پائے گی۔ ماں کی آغوش اولاد کےلیے بہترین مدرسہ ہے۔
امام خمینی(رح) |26 مئی 1979
https://t.me/tehzeebezindagi/253
`⁉️ آپ کیسے ہمارا حصہ بن سکتے ہیں؟`
🤝 بچوں کی اچھی تربیت ہر والدین کی خواہش ہے لہذا آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو اپنے چاہنے والوں تک ضرور پہنچائیں تاکہ وہ بھی بچوں کی اچھی تربیت کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں۔
والسلام
➖➖➖➖➖➖➖➖
*🖇 تہذیب زندگی کے آفیشلز گروپس جوائن کیجیے۔*
*🔸 Facebook link:*
http://fb.me/tehzeebezindagi2
*🔸 Instagram link:*
http://instagram.com/tehzeebezindagi/
❤️
👍
4