
JUI Updates
June 19, 2025 at 05:38 PM
ہمیں فوج کی قربانیوں کا احترام ہے لیکن نہتی قوم جو قربانیاں دے رہی ہے، ہمارے پاس تو ان کا دفاع کرنے کی بھی استعداد نہیں ہے،ابھی عید کے روز دو سالہ دو بچے اغوا کر لئے گئے،کہاں گئی انسانیت ؟
اسلام کے علاوہ کس نظام سے آپ انسانیت سکھائیں گے، اگر اسلام سے قبل نظام کو آج 1400 سال بعد بھی دور جاہلیت کہا جاتا ہے تو آج بھی اگر کوئی اس طرح کی سوچ اپناتا ہے تو ہم اس کو جاہل تصور کرتے ہیں۔
اگر آپ ہم سے یہ چاہتے ہیں کہ ہم اپنا فکری ہتھیار پھینک دیں اور ہم اپنا عقیدہ و ایمان چھوڑ کر سرنڈر ہو جائیں تو پھر میں بھی اعلان کرتا ہوں کہ اگر ریاست کی ذمہ داروں کو، حکمرانوں کو اس قسم کے ایجنڈا قبول و منظور ہے تو پھر آپ کی اس سوچ کے خلاف میں اس ایوان سے اعلان جنگ کرتا ہوں۔
❤️
👍
💪
❤
🤍
🥰
20