Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 19, 2025 at 01:53 AM
*اللہ کی تخلیق پر غور وفکر یقین اور توکل میں مضبوطی کا سبب* بدلتے موسم اور مختلف موسموں میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کا ملنا ، انکے رنگ و خوشبو اور ذائقے کا فرق ان تمام چیزوں میں اللہ نے بہت سیکھنے کے اسباب رکھے ہیں آج تربوز کھا رہی تھی تو سبحان اللہ ایک ہی تربوز میں کچھ حصہ اتنا میٹھا اور کچھ بالکل ہی بے ذائقہ اور کچھ مکس تھا۔ رنگ میں بھی فرق تھا اور یہ سوچنے لگ گئی کہ اس کو اگانے کے لیے کئی ایک بیج ڈالے گیے ہوں گے پھر اس سے اللہ نے اسے اگنے ک حکم دیا اور یہ سارے ذائقے ایک ہی تربوز میں بند تھے ۔ ھذا مکتوب اور اللہ ان تبدیلیوں سے بھی واقف ہے اللہ میرے حالات، دل کے خیالات، لوگوں سے ملنے والی تکلیفیں، مصائب، شوق، گولز،رزق کی تنگی میرا رب تو ہر چیز سے واقف ہے اور وہ ہر عطا پر اور ہر مشکل کو آسانی میں بدلنے پر بھی قدرت رکھتا ہے اور پھر بھی اگر یہ چیزیں میرے ساتھ ہیں تو میرے لیے یہ ہی خیر ہے کیونکہ یہ میرے رب کا فیصلہ ہے۔ سوچ آگے بڑھی تو خیال آیا کہ بیج کو زمیں کے اندر گہرا چھپایا جاتا ہے۔پھر کہیں وہ جا کر اتنے فائدے کا بنتا ہے۔ نیت بھی چھپی چیز ہے۔ اخلاص بھی چھپا ہے۔ عبادات میں روزہ نماز کا خشوع دل میں اللہ کی یاد اور رات کا قیام بھی چھپا مناجات بھی چھپی اللہ کی رحمت سے ملنے والی جنت بھی چھپی {فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُم مِّن قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ} [السجدة : 17]۔ اللہ کا پیغام ہم سب کے لیے ہیں ہم سے کوئ ان کو دل سے لیتا ہے اور کوئ صرف سننے کی حد تک۔ دل بینا بھی کر خدا سے طلب آنکھ کا نور دل کا نور نہیں (اقبال) اللہ ہمارے دل کی نگاہوں کو کھول دے۔ جزاکم اللہ خیرا و بارک اللہ فیکم ✨🌴
❤️ 🤲 🫀 🌹 💐 🥹 🪻 59

Comments