
Farhat Hashmi
June 19, 2025 at 03:17 AM
شفاء کی دعائیں
18جون 2025
*سارے معاملات اللّٰہ کے سپرد کردیں*
"حسبی اللہ ونعم الوکیل"
✨ یہ وہ جملہ ہے جو انسان تب کہتا ہے جب اُس کے بس میں کچھ نہیں بچتا
نہ کوئی تدبیر، نہ کوئی طاقت، نہ کوئی راستہ۔
جب حضرت ابراہیمؑ کو آگ میں پھینکا جا رہا تھا، تو اُن کے لبوں پر یہی دعا تھی
✨ "حسبی اللّٰہ ونعم الوکیل"
تو آگ ٹھنڈی ہو گئی۔
پُرامن ہو گئی۔
کیونکہ جو رب کو وکیل بناتا ہے، اُس کے لیے آگ بھی سلامتی بن جاتی ہے۔
✨ یہی دعا ہمارے نبی ﷺ نے بھی ہمیں سکھائی۔
جب دجال کا فتنہ، قیامت کا شور، صور پھونکے جانے کا وقت آئے گا…
تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اُس وقت یہ دعا پڑھنا
"حسبنا الله ونعم الوكيل، على الله توكلنا"
کیونکہ قیامت سے بڑی مصیبت کوئی نہیں…
اور وہاں بھی اللہ کافی ہے۔
تو سوچو…
جب آگ ٹھنڈی ہو سکتی ہے،
جب قیامت کی ہولناکیوں میں بھی "حسبنا اللّٰہ" تحفظ بن سکتا ہے،
✨ تو تمہارے دل کے زخم، تمہاری الجھنیں، تمہارے خوف…
کیا وہ اللہ کے وکیل ہونے سے دور نہیں نہیں ہوسکتے؟
✨ وکیل ہوتا کون ہے؟
دنیا میں جب ہم کسی کو وکیل بناتے ہیں،
تو اُس کے سپرد اپنا مقدمہ کرتے ہیں، ثبوت دیتے ہیں، اور پھر خاموش ہو جاتے ہیں۔
پھر عدالت میں ہم خود نہیں بولتے —
ہمارا وکیل بولتا ہے۔
اللہ، جو العلیم ہے، جو بصیر ہے، جو لطیف ہے، جو خبیر ہے وہ تمہارے دل کے وہ حصے بھی سنبھالتا ہے،
جنھیں تم نے خود بھی چھو کے نہیں دیکھا ہوتا۔
✨ اللہ کو وکیل بنانا یہ بندگی کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔
یہ اعلان ہے کہ میں نے اب اپنا مقدمہ اُس کے سپرد کر دیا ہے
جو صرف سُنتا نہیں، مکمل جانتا بھی ہے۔
جو صرف نوازتا نہیں، بہترین وقت پر نوازتا ہے۔
✨ وہ جو دلوں کے حال جانتا ہے…
وہ جو ظالم کے ظلم کو گنتا ہے…
اور جو پلک جھپکتے انصاف کر سکتا ہے۔
جب آپ "حسبی اللّٰہ ونعم الوکیل" کہتے ہیں
تو آپ اپنے دل، اپنی تقدیر، اپنی امید…
سب کو اُس کے حوالے کر دیتے ہیں
جو تمہیں تم سے زیادہ جانتا ہے، چاہتا ہے، اور بچاتا ہے۔
تب صبر کرنا آسان ہو جاتا ہے،
انتظار عبادت بن جاتا ہے،
خوف دور ہو جاتا ہے
درد شفاء کی پہلی سیڑھی بن جاتا ہے۔
اور
✨ کبھی کبھی شفا کا آغاز تب ہوتا ہے جب ہم دوا سے زیادہ اللّٰہ پر بھروسہ کرنے لگتے ہیں اور جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے پھر اللّٰہ اسکو گرنے نہیں دیتا 🌻
تابندہ اشتیاق
تعلیم القران 23/2
❤️
👍
❤
💖
🫀
♥
🙏
🌟
🌹
🌺
112