Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 19, 2025 at 05:05 AM
*"مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا، میں کیا کروں؟"* یہ وہ سوال ہے جو اکثر بیماری کے وقت فراغت میں کسی مصیبت کت وقت دل کی گہرائیوں سے نکلتا ہے — جب ذہن الجھ جائے، راستے دھندلا جائیں، اور دل بے چین ہو۔ ایسے لمحوں میں ایک ہی ذات ہے جو ہر وقت رہنمائی دے سکتی ہے۔ اور وہ ہے! *اللہ* بس اسی کو پکاریں... 🔹 *وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ عَلِيمًۭا* "اور اللہ کا جاننے والا ہونا کافی ہے۔" (وہ تمہاری کیفیت، تمہاری نیت، تمہاری خاموشی کو جانتا ہے۔) 🔹 *وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَلِيًّۭا* "اور اللہ کافی ہے کارساز ہونے کے لیے۔" (وہی تمہارا معاملہ سنبھالنے والا ہے جب تم بے بس ہو۔) 🔹 *وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ نَصِيرًۭا* "اور اللہ کافی ہے مدد کرنے والا۔" (جب کوئی ساتھ نہ دے، وہی مدد کو آتا ہے۔) 🔹 *وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيًۭا وَنَصِيرًۭا* "اور تیرا رب کافی ہے ہدایت دینے والا اور مدد کرنے والا۔" (وہ تمہیں راستہ بھی دکھائے گا، اور منزل تک پہنچنے میں سہارا بھی دے گا۔) تو جب کچھ سمجھ نہ آئے... رکیں، گہرے سانس لیں، اور بس *اللہ کو پکاریں*۔ وہی کافی ہے۔ ان تمام کو یاد کرلیں اور چلتے پھرتے بلند آواز میں اور دل میں پڑھتے رہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالی رہنمائی دینے والا ہے۔ ماخوذ شفاء کی دعائیں 23 آمنہ عرفان
❤️ 👍 🙏 🫀 👌 😭 80

Comments