Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 19, 2025 at 01:48 PM
*توکل علی الله* السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته🌹 پیاری اُستاذہ جی! اللہ تعالیٰ پر توکل، اُس سے تعلق مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ شفا کی دعاؤں میں ہم نے یہ آیتِ مبارکہ پڑھی * *﴿ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ﴾* تمام معاملات اللہ کے سپرد کر دینا — یہی حقیقی توکل ہے۔ اسی مناسبت سے یہ آیت ذہن میں آتی ہے: *﴿ لَا يُكَلِّفُ ٱللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ﴾* اللہ کسی جان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔ "جب ہم تقدیر پر راضی ہو جاتے ہیں، تب ہی ہم توکل کر سکتے ہیں۔" یہ سب باتیں دل کو مضبوط کرتی ہیں اور اللہ پر اعتماد بڑھاتی ہیں۔ جیسے ایک بچہ اپنے والدین پر مکمل اعتماد کرتا ہے کہ وہ اسے کسی بھی تکلیف سے بچائیں گے، وہ اس کی حفاظت کریں گے، تو وہ بچہ خود کو پُر سکون محسوس کرتا ہے۔ اسی طرح جب ہم اللہ پر بھروسا کرتے ہیں تو دل کو سکون اور روح کو اطمینان نصیب ہوتا ہے۔ ہم ہر شر، دکھ، تکلیف اور پریشانی سے آزاد ہو جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ خوبصورت بات سکھا دی: *﴿ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلًۭا ﴾* اور اللہ کارساز کے طور پر کافی ہے۔ اگر ہم دل سے اس بات کو قبول کر لیں تو ہم ان تمام چیزوں سے آزاد ہو جاتے ہیں جو ہمیں اندرونی طور پر تکلیف دیتی ہیں — چاہے وہ خیالات ہوں یا حالات۔ اللہ پر توکل کا مطلب یہ یقین رکھنا ہے کہ : * میرا رب بڑا کریم ہے * وہ کسی کو ضائع نہیں کرتا * وہ المحیط، البصیر اور السمیع ہے وقت کے ساتھ انسان خود اس حقیقت کو سمجھنے لگتا ہے، پھر اُسے **عین الیقین** حاصل ہوتا ہے اور دل اللہ کی رضا پر راضی ہو جاتا ہے۔ ماخوذ از شفا كى دعائیں مشیزہ نور تعلیم الحدیث
❤️ 👍 🌹 🌟 🌸 👏 🙏 76

Comments