Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 20, 2025 at 01:47 AM
بسم اللہ Day-26 | شفا کی دعائیں السلام عليكم و رحمة الله و بركاته پیاری استاذہ جی🌺 الحمد للہ ہم شفا کی دعائیں میں صبر کے حوالے سے پڑھ رہے ہیں۔ کسی چیز کے لیے اپنے معانی القران کے نوٹس دیکھ رہی تھی تو صبر کے حوالے سے مختلف باتیں ہر کچھ صفحوں کے بعد ہائ لائٹ کی ہوئ تھی۔ ساری تو نہیں لیکن کچھ باتیں سبق سے متعلق آپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔ وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ۝ اور صبر کیجئے !کہ بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ [ھود:115] صبر کیا ہے؟ 🌴صبر بلند ترین اخلاق ہے صبر کرنے کے مواقع: ▪️اطاعت پر بھی صبر ہوتا ہے ▪️گناہوں سے بچنے پر بھی صبر ہوتا ہے ▪️مصیبتوں پر بھی صبر ہوتا ہے ▪️اطاعت پر ثابت قدمی اختیار کرنا ▪️اپنی خواہشات پر قابو پانا بھی صبر ▪️ایمان لا کر امتحان ازمائشیوں پر صبر ▪️برائی کو بھلائی سے دور کرنے کے لیے بھی صبر ▪️برائیوں کے بدلے میں بھلائیاں کرنا صبر ہوتا ہے ▪️دنیا کی زینت کو طلب نہ کرنا اور ان سے متاثر نہ ہونا بھی صبر ہے ▪️بیماری آنے پر اللہ کے فیصلے پر راضی رہنا ✨صبر کا اعلی درجہ تکلیفوں پر صبر ✨جوکسی کی طرف سے پہنچنے والی ہو ✨تکلیف کے جواب میں اچھا سلوک کرے ✨کسی کی بد مزاجی کے جواب میں ٹھنڈے پن کا مظاہرہ کرے ✨کسی کی بدروی اور بد اخلاقی کے مقابلے میں اچھا اخلاق اختیارکرنا بھی صبر 🌴صبــر کرنے کے فائــدے ▫️صبر خیر کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ ▫️خیر کے خزانوں میں سے ایکــ خزانہ ہے۔ ▫️اللہ کی اطاعت عمل کرنے اور صبر کے نتیجے میں کامیابی ملتی ہے ۔ ▫️صبر بھی ہو ہی کر سکتا ہے جو شاکر ہو ▫️ حــق پر ثابت قدمی میں مددگار چیزیں: صبر ، نمــاز ، استغــفـار، تـسبـیـح رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ۝ اے ہمارے رب! ہم پر صبر انڈیل دے اور ہمیں اس حال میں فوت کرنا کہ ہم مسلمان ہوں۔ معانی القرآن سے صبر کے حوالے سے کچھ اسباق۰ ✨🌴جزاکم اللہ خیرا و بارک اللہ فیکم
❤️ 🤲 👍 🙏 😂 🫀 40

Comments