Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 20, 2025 at 03:11 AM
*وَ لِرَبِّكَ فَاصۡبِرۡؕ*۞(المدثر۔ 7) "اور اپنے پروردگار کے لئے صبر کرو" جنت اور الله کی رضا پانے کے لیے صبر تو کرنا ہی ہو گا۔۔ *صبر* جس کا بدلہ جنت ہے۔۔۔ بے حساب اجر ہے الله تعالیٰ کی محبت پانے کا ذریعہ ہے۔۔ اللہ کی معیت اور مدد حاصل کرنے کا ذریعہ ۔۔ سکینت اور ذہنی سکون اور روحانی طاقت کا ذریعہ صبر کرنے والوں کا اجر کبھی ضائع نہ ہو گا۔۔۔ *صبر نعمت کے ملنے پر بھی* ۔۔آپے سے باہر نہ ہو کر۔۔تکبر اور اللہ کی نافرمانی سے بچ کر۔۔ *صبر بیماری تکلیف اور معصیت کے آنے پر بھی* ۔۔اللہ سے ناراض نہ ہو کر ،شکوہ اور واویلا نہ کر کے۔۔اللہ کی رضا میں راضی ہو کر ۔۔ *صبر کیسے اتا یے؟* *صبر* صبر کرنے سے آتا ہے ۔۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا *ومن يتصبر يصبره الله* جو صبر کی توفیق مانگے گا اللہ اسے صبر کی توفیق عطا کرے گا" اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ يٰٓاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا *اسۡتَعِيۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَالصَّلٰوةِ* ؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيۡنَ ۞ البقرة 153 اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد لیا کرو بےشک الله صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔۔۔ جب دل پریشان ہو۔۔ بے چینی ہو۔۔ شدید غصہ ائے۔۔تو نماز کے ذریعے اللہ سے مدد مانگنا۔۔اپنے دکھ ،تکالیف اللہ سے شئیر کرنا جو ہماری سنتا بھی ہے۔۔ ،ہمارا پردہ بھی رکھتا ہے۔۔ اور ہمیں سکون بھی عطا کرتا ہے۔۔ *صبر کب تک* ؟ صبر موت تک کرنا ہو گا۔۔۔ *رَبَّنَاۤ اَفۡرِغۡ عَلَيۡنَا صَبۡرًا وَّتَوَفَّنَا مُسۡلِمِيۡنَ* ۞الأعراف۔ 126 پیاری استاذہ 🌹 آج کی کلاس میں یہ دعا بہت مختلف طرح سمجھ آئی ۔۔ صبر اللہ تعالیٰ سے مانگنا ہے اور زیادہ مانگنا ہے۔۔۔ اللہ ہم پر صبر انڈیل دے یہاں تک کہ ہم ایمان کی حالت میں آپ سے ملیں۔۔
❤️ 👍 🤲 💖 🌹 🌼 😱 🪻 51

Comments