Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 20, 2025 at 06:04 AM
پیاری استاذہ جی! آج کی شفا کی دعائیں کی کلاس میں صبر کے نئے اور گہرے معنی دل کو بہت اچھے لگے، الحمدللہ۔ یہ سمجھ آیا کہ *صبر صرف برداشت کا نام نہیں، بلکہ مسلسل کوشش، ثابت قدمی اور اللہ کی رضا پر راضی رہنے کا نام ہے*۔ یہ کسی بڑے حادثے یا آزمائش کے وقت اچانک پیدا نہیں ہوتا بلکہ زندگی کے چھوٹے چھوٹے مواقع پر مسلسل مشق سے صبر کا مزاج بنتا ہے۔ 🌸 *صبر کا صلہ*: صبر کے بدلے جنت نصیب ہوگی۔ صبر کے بدلے اللہ تعالیٰ کی مدد اور معیت حاصل ہوگی۔ 🌸 *عبادات میں صبر*: ▪️نماز میں صبر ▪️روزے میں صبر ▪️زکوٰۃ کی ادائیگی میں صبر ▪️حج کے دوران صبر جب بندہ ان عبادات کے ذریعے صبر سیکھ لیتا ہے تو زندگی کے غموں اور بڑی آزمائشوں میں صبر کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔ 🌸 *روزمرہ زندگی میں صبر کے مواقع*: ▪️پسندیدہ چیز نہ ملنے پر صبر ▪️بجلی چلے جانے پر صبر ▪️اللہ کی رضا کے لئے خاموش رہنا ▪️فضول خرچی سے خود کوروکنا ▪️کام کے دوران موبائل کے استعمال سےاجتناب ▪️دوسروں کی بات کو توجہ سے سننا ▪️گاڑی نہ ملنے پر صبر ▪️قطار میں صبر سے انتظار کرنا 🌸 *نتیجہ*: جو شخص زندگی کے ان چھوٹے چھوٹے مواقع پر صبر کرنا سیکھ لیتا ہے، وہ بڑی سے بڑی آزمائش کے وقت بھی ثابت قدم اور مطمئن رہتا ہے۔ 🌸 *دعا*: یا اللہ! ہمیں عبادات میں اور روزمرہ زندگی کے ہر موقع پر صبر کرنے والا اور صابرین میں شامل فرما دے تاکہ بڑی آزمائشوں کے وقت ہم تیرے محبوب بندے بن سکیں۔ آمین ساجدہ وزیر تعلیم القرآن 12/4
❤️ 🤲 👍 🫀 🌹 😢 🙏 47

Comments