Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 20, 2025 at 12:32 PM
]١٢ - فقه اإلخلاص[ وَمَآ اُمِرُوٓا اِلَّا لِيَعْبُدُوا اللّـٰهَ مُخْلِصِيْنَ لَـهُ الدِّيْنَ حُنَفَآءَ وَيُقِيْمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَذٰلِكَ دِيْنُ الْقَيِّمَةِ (5) *اخلاص* ▪️جب بھی کوئی عبادت کا کام کرنے لگے تو اپنی نیت کا جائزہ لیتے رہیں۔ ▪️اللہ کو بھی مخلص لوگ پسند ہیں ▪️اخلاص میں عمل کو خالص کرنا نفس خواہشات کی ملاوٹ سے۔ *مثلاً ملاوٹ والے اعمال کون سے؟* ▪️کسی بھی کام پر لوگوں کی تعریف چاہنا ▪️لوگوں کی پسند کو ترجیح دینا ▪️ہائے لوگ کیا کہے گے اس خوف کے ڈر سے نیکی کا کام کرتے کرتے چھوڑ دینا ▪️میں ایسا کام کروں کہ لوگ میری عزت کریں ▪️اخلاص بندے اور رب کے درمیان وہ راز ہے جسے فرشتے بھی نہیں جانتے *اخلاص کے تین درجے* *الاولی۔* ▪️انسان اپنے عمل پر راضی اور مطمئن نہ ہو ▪️انسان اللہ کے احسان کو مدنظر رکھے کہ نیکی کا عمل اللہ کی توفیق سے ہوا ▪️اللہ کے لیے کیے گئے کام پر اجرت کی امید نہ رکھنا ▪️نیکی کا بہترین بدلہ اجر وثواب ملنا اجرت نہیں ہے بلکہ اللہ کا احسان اسکی رحمت اور فضل ہے *الثانیہ۔* ▪️نیکی کا کوئی بھی کام کرتے شہرت نہ کرنا ▪️اپنی پوری کوشش کے باوجود اپنے عمل کو اللہ کی عظمت و جلال کے سامنے بہت ہی چھوٹا سمجھنا ▪️نیکی کا عمل کرنے کے بعد قبولیت کے ڈر سے اپنے عمل پہ فکر مند اور شرمندہ رہنا *الثالثہ۔* ▪️بندہ اپنے عمل کو شرعی علم کے تابع کرے ▪️دینی اور شرعی علم کو دیکھتے ہوئے عمل کرے ▪️اللہ تعالیٰ کے کونی اور قدری فیصلوں کو بھی مانے ▪️اللہ کے سوا سب کی نفی کرنے والا ہو ▪️اللہ ہی پر توکل کرنے والا ہو ▪️اللہ اکیلے کے چہرے کا قصد کرنے والا ہو ▪️تمام اعمال اگر بغیر ایمان و اخلاص کے کئیے جائیں گے تو قبول نہیں ہونگے *حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا* جزاک اللہ خیرا کثیرا استاذہ جی❤️
❤️ 👍 🤲 🙏 43

Comments