Farhat Hashmi
Farhat Hashmi
June 21, 2025 at 03:43 AM
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بہت ہی پیاری استاذہ جان عشرہ ذی الحجہ میں *"شفا کی دعائیں"* کلاس کے دوران آپ نے پانی پلانے کی اہمیت، اجر اور پانی پلانے کے مختلف طریقوں کے بارے میں بہترین رہنمائی اور عمدہ ترغیب دی۔ اسی حوالے سے میں آپ سے لاہور ریجن کی ایک مختصر رپورٹ شئیر کرنا چاہتی ہوں۔ فراہمی آب پراجیکٹ کے تحت *"ٹھنڈے پانی کی بوتلوں کی تقسیم"* لاہور ریجن کا ایک منفرد کام ہے جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ بھر پور جذبے اور پلاننگ کے ساتھ یہ کام مسلسل 8-7 ماہ تک کیا جاتا ہے اور اس میں پورے لاہور ریجن کا سٹاف اور طالبات یکساں لگن کے ساتھ اس کام کو انجام دیتے ہیں۔ 💧موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی ریجنل آفس کے شعبہ خدمت خلق سے تمام برانچز کو ٹارگٹ دے دیا جاتا ہے کہ تمام سٹاف اور طالبات روازنہ کی بنیاد پر پانی پلانے کی سرگرمی لازمی انجام دیں۔ 💧ویلفیئر انچارجز ، کلاسز میں جا کر طالبات کو پانی کے صدقے کی فضیلت کے بارے میں آگاہ کرتی ہیں ، بڑے پراجیکٹس (سبمرسیبل پمپس، ہینڈ پمپس، واٹر کولرز) کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو انفرادی طور پر کیے جانے والے کاموں کے بارے میں بھی گائیڈ کرتی ہیں مثلا: ▪️پانی کی بوتلیں خرید کر تقسیم کرنا ▪️گھر میں موجود فالتو بوتلوں میں پانی بھر کر ، ٹھنڈا کرکے تقسیم کرنا ▪️پرندوں کے لیے پانی کا انتظام کرنا ▪️برانچ میں پانی کی بوتلوں کے اخراجات کی مد میں اپنا حصہ ڈالنا ▪️اپنے طور پر گھر، خاندان، یا کسی بھی سہولت والی جگہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پانی پلانے کا انتظام کرنا 💧لاہور ریجن کی تمام برانچز، صوت القرآن کلاسز سے سٹاف اور طالبات اس سرگرمی کو شروع کرتے ہیں اور موسم تبدیل ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے، ہر ماہ ہزاروں کی تعداد میں یہ بوتلیں تقسیم ہوتی ہیں 💧بوتلیں تقسیم کرنے کے لیے خصوصی طور پر ▪️تعمیراتی کاموں والی سائٹس ▪️ریڑھی بانوں کے ایریا (اتوار بازار، جمعہ بازار وغیرہ) ▪️تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی پارکنگ ، انتظار گاہ ▪️مختلف گورنمنٹ اداروں کے باہر لائن میں کھڑے افراد ▪️کنٹونمنٹ بورڈ کے کچرا جمع کرنے کے پوائنٹس کو فوکس کیا جاتا ہے اور وہاں پانی پہنچایا جاتا ہے۔ 💧خواتین کے کام کو دیکھتے ہوئے ان کے ڈرائیور حضرات اور گیٹ کیپرز وغیرہ بھی اس کام میں دلچسپی لیتے ہیں، اپنا حصہ ڈالتے ہیں, اور اپنے بچوں کو بھی اس کی ترغیب دیتے ہیں۔ 💧کئی مرتبہ شاپ کیپرز بھی بوتلیں ڈونیٹ کر دیتے ہیں 💧انفرادی طور پر مزدوروں، ریڑھی بانوں، رائیڈرز، ٹریفک وارڈنز، رکشہ ڈرائیور، صفائی کا عملہ میں بھی کثرت سے بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ 💧چلچلاتی دھوپ میں حصول رزق کی خاطر ہلکان ہوتے ان افراد تک جب یہ ٹھنڈا پانی پہنچتا ہے تو ان کے چہروں کا تشکر اور شکر گزاری سے بھر پور دعائیں روح کو ٹھنڈک پہنچاتی ہیں۔ 💧اس سال قربانی پراجیکٹ کے موقع پر بھی گوشت پیکس کے ساتھ ساتھ مستحقین کو پانی کی بوتلیں بھی دی گئیں 💧شعبہ خدمت خلق کی جانب سے اس سارے کام کا فالو اپ رکھا جاتا ہے۔ 💧الحمد للہ اس سال کئی نوجوان رضا کارانہ طور پر الہد'ی کی اس سرگرمی میں حصہ لے رہے ہیں۔ 💧شربت اور دودھ کی سبیلیں لگانے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری رہتا ہے۔ 💧اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی رحمت کے بعد یہ آپ کی رہنمائی ہے کہ یہ کار خیر اتنے بڑے پیمانے پر ہر سال انجام پاتا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کو آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بنائے، اس کا اجر کثیر آپ کو بھی عطا فرمائے۔ آپ کی شفقت بھری نصیحتیں اسی طرح ہمیں دوسروں کی خیر خواہی میں مصروف عمل رکھے۔ *تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال* *جزاک اللہ خیرا کثیرا* الہد'ی لاہور ریجن
❤️ 👍 🥰 🫀 ⭐️ 🌹 💓 😂 🙏 55

Comments