دلچسپ اردو تحریر
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                May 25, 2025 at 06:51 AM
                               
                            
                        
                            ایک بار ایک دوست کے ساتھ ساہیانوالہ ( فیصل آباد)  جانا ہوا،  وہاں ان  کی بہن کا گھر تھا - کافی محبت کرنے والے لوگ تھے ، دوست کا بہنوئی  بہت جلدی میرے ساتھ گھل مل گیا
گھر پہنچے ۔۔۔۔لسی لیاؤ
کچھ دیر آرام کیا ۔۔۔۔لسی لیاؤ
شام کے وقت دوست نے کہا چل تینو ڈیرا ویخائیے ۔
ڈیرے پہنچے ۔۔۔۔لسی لیاؤ
وہاں تھوڑی دیر گھومے، 
گاٸیں  بھینسیں  دیکھیں،  واپس بیٹھے ۔۔۔۔ لسی لیاؤ
رات کا کھانا کھایا ۔۔۔۔لسی لیاؤ
صبح اٹھے ۔۔۔۔
ناشتے میں مکھن،  دیسی گھی میں تلے پراٹھے،  انڈے،  دیسی ککڑ وغیرہ سب کچھ تھا ۔۔۔۔
ناشتہ کر چکے ۔۔۔۔لسی لیاؤ
”بند کردیو لسی یار تسی سارے“ 
۔۔۔میں نے غصے سے کہا
”چائے لیاٶ “
”خان پائی غصہ ای کر گئے او تسی ۔۔۔۔لسی لیاؤ خان پائی واسطے“ ۔۔۔دوست کے بہنوٸی نے کہا
تب دوست کو یاد آیا کہ میں خان ہوں
پتر پتی ہیگی؟  اس نے اپنی بہن سے پوچھا
یقین کیجئیے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے منتھلی راشن میں چائے کی پتی لاتے ہی نہیں ۔۔۔بہرحال پتی منگوائی گئی اور مجھے چائے بنا کر دی گئی
چائے کا پہلا سِپ لیتے ہی میں نے کپ واپس میز پہ رکھتے ہوئے بلند آواز سے  کہا ۔۔۔۔
”لسی لیاؤ“
ناشتے کی میز پہ قہقہے بلند ہوئے
اور سب کورس میں چلاٸے ”لسی لیاٶ اوٸے“
(تحریر و تصویر "شرارتاں" سے کاپی کی کئی ہے)
https://whatsapp.com/channel/0029Vaba5PGBFLgaCn90Q22l
                        
                    
                    
                    
                        
                        
                                    
                                        
                                            😂
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            🦍
                                        
                                    
                                    
                                        10