دلچسپ اردو تحریر
دلچسپ اردو تحریر
May 25, 2025 at 06:55 AM
بٹ صاحب! چنوں کے 200 روپے والے 2 پیکٹ بنا دو۔ اور تری ذرا زیادہ ڈالنا۔ بٹ صاحب! 20 روپے زیادہ لے لو، پر تری الگ سے شاپر میں دے دو۔ ہر دن ناشتے کے وقت، اور خاص کر چھُٹی والے دن نان چنوں کا ناشتہ ہر عام آدمی کی پہلی پسند ہوتی ہے۔ اور چنے لیتے ہوئے سب کی کوشش ہوتی ہے کے آئل کی تری سے بھرے چنے ہوں۔ اور اس میں بھر بھر کر نوالے کھائیں۔ پر یہی پراسیسڈ آئل کی تری جو کھانے میں آپ کو لذیذ لگتی ہے، آپ کے جسم کو خاموشی سے چربی کی لپیٹ میں لے کر آپ کو موٹاپے میں مبتلا کر رہی ہوتی ہے۔ چنوں میں جب تری شامل ہوتی ہے، تو وہ بڑی مقدار میں تیل جذب کر لیتے ہیں۔ نتیجتاً چنوں میں مجموعی کیلوریز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اور زائد کیلوریز کا استعمال وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ تیل سے بھرپور خوراک جسم میں adipose tissue کو متحرک کرتی ہے۔ چکنائی والی خوراک سے جسم lipogenesis کا عمل تیز کرتا ہے۔ یعنی کھانے سے حاصل شدہ توانائی کو چربی میں تبدیل کر کے جسم میں محفوظ کرتا ہے، جو موٹاپے کی بنیادی وجہ ہے۔ چربی سے بھرپور غذا، خاص طور پر سچوریٹڈ فیٹس، انسولین ریزسٹنس پیدا کرتی ہیں۔ نتیجتاً خون میں شوگر کی سطح بلند ہو جاتی ہے، اور موٹاپا مزید بڑھتا ہے۔ جب چنوں کو تیل میں پکایا جاتا ہے، تو ان کا فائبر کم ہو جاتا ہے، اور بھوک جلدی لگتی ہے، جس سے مزید خوراک کی طلب بڑھتی ہے۔ موٹاپے کو فٹنس میں بدلنے کے لیے آپ کو پہلے اپنی خوراک کو بدلنا ہو گا۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vaba5PGBFLgaCn90Q22l
Image from دلچسپ اردو تحریر: بٹ صاحب! چنوں کے 200 روپے والے 2 پیکٹ بنا دو۔ اور تری ذرا زیادہ ڈالنا۔...
❤️ 😂 😮 6

Comments