دلچسپ اردو تحریر
دلچسپ اردو تحریر
June 3, 2025 at 08:41 AM
💑 مشہور عربی حکایت ہے کہ ایک بستی کے لوگ جھوٹ بولنے اور جھوٹی گواہی دینے کے لیئے مشہور تھے۔ اس بستی کے ایک مرد و عورت نے خفیہ طور پر نکاح کرلیا۔نکاح شریعت کے مطابق تھا۔۔۔ نکاح، قاضی اور گواہوں کی موجودگی میں ہوا کچھ عرصے بعد میاں بیوی میں ناچاقی ہوگئی اور شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال بھی دیا اور اسے تمام شرعی حقوق سے بھی محروم کردیا خاتون شہر کے قاضی کے پاس مقدمہ لے کر گئی اور بتایا کہ شوہر نے گھر سے نکال دیا ہے قاضی نے کہا: تمہارے اس نکاح کی توکسی کو خبر ہی نہیں۔ خاتون نے کہا کہ جناب ہمارا نکاح بالکل شریعت کے عین مطابق ھوا۔ قاضی نے پوچھا ۔۔کوئی گواہ ہے؟ جی۔ قاضی صاحب دو گواہ بھی تھے۔ ان ہی کی موجودگی میں یہ نکاح ہوا تھا قاضی صاحب نے شوہر اور گواہوں کو طلب کرلیا۔ مگر انہوں نے بھری عدالت میں خاتون کو پہچاننے اور نکاح سے صاف انکار کردیا۔ اور بیک زبان کہا کہ ہم نے تو اج سے پہلے اس خاتون کو کبھی دیکھا تک نہیں قاضی صاحب نے خاتون، شوہر اور گواہوں کو بیک وقت گہری نظروں سے دیکھتے ہوئے خاتون سے پوچھا۔ کیا تمہارے شوہر کے پاس کتّے ہیں؟ خاتون نے کہا؟ ہاں قال: هل تقبلين بشهادة الكلاب وحكمهم؟ قاضی نے خاتون سے پوچھا ۔۔کیا اپ کتوں کی گواہی اور ان کے فیصلے کو قبول کرلیں گی؟ قالت: نعم خاتون نے کہا۔۔جی ۔۔مجھے ان کی گواہی اور فیصلہ قبول ہوگا قاضی نے حکم دیا کہ خاتون کو اس شخص کے گھر لے جایا جائے۔۔اگر وہ اس خاتون کو دیکھ کر (اجنبی جان کر)بھونکنے لگیں تو یہ عورت جھوٹی ہے اور اگر وہ کتے خاتون کو دیکھ کر، گھر کا فرد سمجھ کر خوش ہوں اور اس کا استقبال کریں تو خاتون کا دعویٰ درست اور شوہر اور گواہ جھوٹے ہیں اور یہ خاتون گھر کی مالکن ہے یہ حکم جاری کرتے ہی قاضی اور عدالت میں موجود لوگوں نے شوہر اور گواہوں کی طرف دیکھنا شروع کردیا، جن کے چہرے جھوٹ پکڑے جانے کے خوف سے پیلے پڑ گئے تھے اور جسم کپکپانے لگے تھے فیصلہ تو ہوچکا تھا کہ کون سچا اور کون جھوٹا ہے فقال القاضي: اجلدوهم فإنهم يكذبون٠ قاضی صاحب نے سپاہیوں کو حکم جاری کیا گرفتار کرلو۔ ان جھوٹوں کو اور انہیں کوڑے لگاؤ کہ یہی جھوٹے ہیں اور اپنے مشاہدے میں کہا : بئس القرى التي كلابها أصدق من اهلها.. بدترین بستیاں ہیں وہ جن کے باشندوں سے زیادہ ان کے کتے سچے ہیں۔" https://whatsapp.com/channel/0029Vaba5PGBFLgaCn90Q22l
Image from دلچسپ اردو تحریر: 💑 مشہور عربی حکایت ہے کہ ایک بستی کے لوگ جھوٹ بولنے اور جھوٹی گواہی د...
❤️ 👍 🇵🇰 💜 😢 🩵 🫡 🫶 32

Comments