دلچسپ اردو تحریر
June 11, 2025 at 04:16 AM
میرے والد اور چچا شدید گرمی پر بات کر رہے تھے دوپہر کا ٹائم تھا ٹمپریچر پچاس سینٹی گریڈ کو پہنچنے والا تھا میں ایئر کولر سے اٹھ کر باہر چھپر (جھونپڑی) میں نکلا چھپر جو درختوں کی ٹہنیوں لکڑیوں اور تنکوں وغیرہ سے بناتے ہیں۔ چاچا اور ابو آپس میں باتیں کر رہے تھے گرمی پر
میں پاس جا کر بیٹھا ابو اور چاچا کو بولا آپ دونوں کمرے میں آ جائیں باہر بہت گرمی ہے والد اور چچا مسکرائے اور کہا اتنی بھی نہیں جتنی تم لوگوں نے بنائی ہوئی ہے میں حیران ہوگیا پچاس سینٹی گریڈ ان کیلئے گرمی کچھ نہیں واہ میں پھر بولا آج گرمی پچاس پر پہنچ گئی ہے ابو اور چچا نے بولا ہمیں پچاس ساٹھ کا نہیں پتہ اتنی گرمی میں ہم ہاڑ کے روزے بھی رکھتے تھے اور اونٹوں پر ہل بھی چلاتے تھے مطلب کاشت کاری بھی کرتے تھے میں بولا اس ٹائم خوراک بھی تو خالص تھی چاچا نے بولا اب کونسی خوراک نہیں گھروں میں لگاؤ سبزیاں مال مویشی پالو گھر کے دیسی کھانوں کو ترجیح دو تم لوگ خود آسانیاں چاہتے ہو خود کو عادی کروں سخت کاموں اور موسموں کا مقابلہ کرنا سیکھو ورنہ کمروں سے باہر نکلنا محال ہو جائے گا سردیوں گرمیوں میں, واقعی حقیقت ہے ہم آسانیاں چاہتے ہیں ہمارا جسم اب عادی نہیں سخت کام کا نہ ہی ہم ذرا سا مشکل کام برداشت کرسکتے ہیں ۔ میرے والد اور دو چاچا اب بھی چھپر یا درختوں کے نیچے سوتے ہیں گھڑے یا نلکے کا تازہ پانی پیتے ہیں اور پنکھوں ایئرکولروں سے شدید نفرت کرتے ہیں بازاری تیار کھانے نہ خود کھاتے ہیں نہ ہمیں گھروں میں لانے دیتے ہیں کہتے ہیں پنکھے کولر اور برف کا ٹھنڈا پانی یہ سب نقصان دہ ہے اور کہتے ہیں یہ سہولت کے نام پر بیماریاں ہیں ایک اور بات جو چاچا نے بولی تھوڑی تلخ ہے وہ کہہ رہے تھے اکثر عورتوں کی وجہ سے گھروں کو سیمنٹ ماربل سے فرش پختہ کیئے گئے ہیں اور درختوں کو حویلیوں سے کاٹا گیا صفائی آسانی سے ہو اور درختوں پر پرندے بیٹھتے ہیں نیچے گند کرتے ہیں اور درختوں کے پتے جھڑتے رہتے ہیں جو صفائی کرنا اج کل کی عورتوں کیلئے مشکل ہے لیکن اس پر میں کوئی جواب نہیں دیا کیونکہ ایسا ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی ہوسکتا خدارا درختوں کو ترجیح دیں خالی جگہ اور حویلیوں میں درخت لگائیں ورنہ جو حال موجودہ گرمی کا ہے آنے والے وقتوں میں یہ گرمی اس گرمی کے آگے کچھ بھی نہیں ہوگی 🌳🌲✅
کاپی
وسدے دیہات
تحریر ✍️ سانول آف نورا شریف بھکر
https://whatsapp.com/channel/0029Vaba5PGBFLgaCn90Q22l
❤️
👍
🌹
♥
❤
💞
💯
🩷
19