بــــےمـــثال تحــاریــر✍️📚
بــــےمـــثال تحــاریــر✍️📚
June 19, 2025 at 05:18 PM
Ausaf Arham ✍🏻 https://whatsapp.com/channel/0029Vb0FeaJJJhzP3joTGh0s ✍🏻 بجھانے پر بھی اس آتش کا انگارہ نہیں جاتا یہ عشق سر پھرا ہے اس کو سمجھایا نہیں جاتا الم ہائے الم کتنی گھنی تجسیم ہے تیری مرے روشن دنوں سے بھی ترا سایہ نہیں جاتا تری اپنی کہانی ہے مری اپنی کہانی ہے ترے غُل سے مرے اندر کا سناٹا نہیں جاتا کسی نے مجھ سے بولا تھا کہ دامن چھوڑ دو میرا کسی کی بات سن لینے کا پچھتاوا نہیں جاتا وہ جس نے مجھ کو اندھے پن میں تب بینائیاں دی تھیں مری آنکھوں سے اب وہ شخص پہچانا نہیں جاتا مری رسی مرے مالک عدم کے ہاتھ میں دے دے میں کم سے کم تری دنیا سے بہلایا نہیں جاتا میں انساں ہوں مجھے چھوڑیں خدا کے در پہ دستک دیں وہاں پر آپ جیسوں کو بھی دھتکارا نہیں جاتا دنوں کو رات کہہ لیں گے اسی کی بات کہہ لیں گے شفق وہ پُرکشش ہے اس کو جھٹلایا نہیں جاتا عائشہ شفق
❤️ 🇵🇸 👍 3

Comments