PTI Khyber Pakhtunkhwa
PTI Khyber Pakhtunkhwa
June 20, 2025 at 05:50 PM
وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کا 34واں اجلاس – عوامی ریلیف و ترقی کیلئے اہم فیصلے! کابینہ اجلاس میں متعدد اہم عوامی مفاد کے منصوبوں، اصلاحات اور مالی منظوریاں دی گئی: 🔹 بی آر ٹی ( BRT) پشاور کیلئے 50 نئی ڈیزل-ہائیبرڈ بسوں کی منظوری – عوامی مطالبے اور نئے روٹس کی بنیاد پر اضافہ بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ 🔹 پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی سے معاہدے کی منظوری 🔹 ارندو گول (چترال) اور اپر کوہستان میں غیرقانونی لکڑی سے متعلق طریقہ کار کیلئے کمیٹی قائم کی منظوری 🔹 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) رولز 2021 میں ترمیم – بولی کی مدت 60 سے کم کر کے 30 دن کر دی گئی 🔹 ایرا کنٹریکٹ ملازمین کی بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نان-ADP اسکیم کی منظوری 🔹 بالاکوٹ (مانسہرہ) میں کٹیگری D ہسپتال کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری 🔹 پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے 346 ملین روپے گرانٹ سے جدید طبی آلات کی خریداری کی منظوری 🔹 بنیادی و دیہی مراکز صحت کی اپگریڈیشن کیلئے نظرثانی شدہ لاگت کی منظوری 🔹 کینسر کی مریضہ پروین مختار کیلئے 10 لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری 🔹 اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ریسرچ سینٹر کے قیام کیلئے مشروط گرانٹ ان ایڈ کی منظوری 🔹 خیبرپختونخوا NGOs رولز 2024 میں ضروری ترامیم کی منظوری 🔹 ضلع خیبر و مہمند کے سیشن ججز کیلئے گاڑیوں کی خریداری کی اجازت اور اس پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری 🔹 روبـاب مہدی کی بطور صوبائی محتسب تعیناتی کی منظوری 🔹 خیبرپختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کا مالی سال 2024-25 کا بجٹ منظور 🔹 گرمیوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کے دوران خراب ٹرانسفارمرز کی فوری مرمت کیلئے 1 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری، ٹرانسفارمرز مرمت پر خرچ کی گئی رقم کی ادائیگی کیلئے وفاق سے رابطہ کرنے کا فیصلہ 🔹 واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنیز اور TMOs کے بجلی بلوں کے بقایاجات کی بک ایڈجسٹمنٹ کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری 🔹 مکھنیال ایریا کو ہری پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں شامل کرنے کی منظوری اور قواعد کے نفاذ کیلئے کمیٹی تشکیل 🔹 کلچر، ٹورازم اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے رولز آف بزنس میں ترامیم کی منظوری 🔹 سوات، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان میں قائم زمونگ کور اداروں کو پشاور زمونگ کور میں ضم کرنے کی منظوری #kpcabinetmeeting #cmkp #kpgovernment #kpupdates

Comments