
پاکپتن سوشل میڈیا✓
June 20, 2025 at 11:43 AM
با تسلیمات دفترِ تعلقاتِ عامہ، حکومتِ پنجاب، پاکپتن مورخہ 20 جون 2025ء پریس ریلیز
محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
محکمہ داخلہ حکومتِ پنجاب نے محرم الحرام 1447ھ کے موقع پر صوبہ بھر میں امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام ممکنہ شرپسند عناصر، پرتشدد واقعات اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کے انسداد کے لیے کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق، 1 تا 10 محرم 2025ء کے دوران درج ذیل اقدامات پر پابندی عائد ہو گی۔
1. مجالس و جلوسوں میں نئی روایات یا اختراعات کا آغاز۔
2. ڈنڈے، لاٹھیاں، خنجر، چاقو، نیزے اور کسی بھی قسم کے اسلحہ نما یا آتش گیر مواد کا جلوسوں میں لانا (سوائے اجازت یافتہ مقامات پر)۔
3. اشتعال انگیز نعرے، بینرز یا ایسے نشانات جو کسی فرقے یا گروہ کے جذبات کو مجروح کریں۔
4. فرقہ وارانہ نفرت پر مبنی مواد کا کسی بھی ذریعہ سے پھیلاؤ۔
5. مورچوں کی تعمیر، پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنا جلوس کے راستوں پر۔
6. جلوس کے راستوں پر گھروں یا دکانوں کی چھتوں پر بیٹھنا یا کھڑے ہونا۔
7. 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی (سوائے بزرگ شہریوں، خواتین، ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے)۔
یہ اقدامات عوامی امن، مذہبی ہم آہنگی، اور جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔
یہ حکم ضلع کے متعلقہ اداروں، امن کمیٹیوں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ اس پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ ضلع میں امن و امان کے قیام میں اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور قانون کی مکمل پاسداری کریں۔

👍
❤️
5