
PML-N
June 20, 2025 at 08:40 AM
"لکھ رہے ہیں
خدمت کی داستان"
•بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر ، وائی فائی یوپی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں جبکہ 30 نشستیں، 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی - روزانه 17 ہزار مسافر سفر کر سکیں گے
•پنجاب کے 37 اضلاع میں کلینک آن وہیلز ہیں جن سے اب تک 10,415,134 سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا ۔ 445,158 سے زائد افراد کو الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے
•پنجاب کے دور دراز علاقوں میں 1,604,008 سے
زائد افراد نے فیلڈ ہسپتال سے علاج کرایا ہے۔
فیلڈ ہسپتال کے ذریعے دیہات کے تین لاکھ سے زائد افراد کو مفت لیب ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہیں
•پنجاب میں 12 سال بعد کاشتکاروں کیلئے نواز شریف گرین ٹریکٹر سکیم کا آغاز ہو گیا، سکیم کے تحت 9500 کاشتکاروں کو پر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی ملے گی
•طلبا کو ای بائیکس دینے کا وعدہ پورا ۔
20 ہزار ڈاؤن پیمنٹ اور بائیک کی
ماہانہ اقساط پر مارک اپ بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی
•پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے تحت 100 سے زائد مریضوں کو بروقت ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ جس سے دور دراز علاقوں میں بسنے والے افراد کو جدید طبی سہولیات میسر آرہی ہیں
•صرف 3 ماہ کے مختصر عرصے میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے قرضے دے دیے گئے ، پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57 ہزار 319 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بھی بن گیا
•وزیر اعلی مریم نواز کا پہلا اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام جاری ہے، چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 4053 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری کی گئی
•پنجاب میں امراض گردہ میں مبتلا ہر مریض کے لیے ساڑھے 8 لاکھ روپے ڈائیلاسز کی مد میں اور ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیسٹ وغیرہ کے لیے مختص کر دیے گئے
•40 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ مل چکا ہے ، خصوصی افراد کی تصدیق کے بعد گھر گھر 10 ہزار 500 روپے کی امدادی رقم پہنچائی گئی ، ہمت کا رڈ کے دوسرے مرحلے میں مزید 25 ہزار افراد مستفید ہوں گے
•مریم نواز شریف راشن کارڈ پروگرام کے تحت سوشل سیکیورٹی ورکرز اور کان کنوں کو ماہانہ 3000 روپے سبسڈی دی جائے گی
•سی ایم پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کا اجراء، دیہی خواتین کیلئے 2 ارب روپے کا پیکیج اور پہلی فارمر رہنمائی ایپ لانچ کردی۔ معاشی خود مختاری کیلئے 12 اضلاع کی 11 ہزار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب روپے کا ریکارڈ پیکیج دیا
•مینارٹی کارڈ کے تحت مستحق اقلیتی خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ابتدائی طور پر 50 ہزار خاندانوں کو سہ ماہی بنیادوں پر 10 ہزار پانچ سوروپے دیے جا رہے ہیں
•عام آدمی کے لئے 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے۔ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر ٹرانسپلانٹیشن ، گردوں کی پیوندکاری بھی فری کی جائے گی ، پروگرام کے تحت بون میروٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی
•پنجاب دهی رانی پروگرام کے تحت 1500 اجتماعی شادیوں کا پہلا مرحله مکمل ، ہر جوڑے کو فرنیچر کی خریداری کیلئے 1 لاکھ 20 ہزار کی رقم
•اپنی چهت اپنا گھر پروگرام کے تحت
850 سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہوگئی ہے، پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لیے
60 کروڑ روپے مل گئے
•وزیر اعلی مریم نواز نے سکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے ، 13 سرکاری یونیورسٹیاں 6 میڈیکل کالجز اور 27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے
❤️
👍
🙏
12