
PML-N
June 21, 2025 at 08:01 AM
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورذیشان ملک کا وزیراعلی مریم نواز کے حلقہ انتخاب کا دورہ
وزیر اعلی کی ہدایت پر ذیشان ملک نے آشیانہ روڈ سے منسلک عطاء بخش روڈ کی 6 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیرومرمت کے منصوبے کے آغاز کا افتتاح کیا
منصوبے کے آغاز کے موقعہ پر ایم پی اےرانا راشد منہاس, ڈی جی ایل ڈی طاہر فاروق، رانا خالد قادری اورچیف انجینئر اسرار احمد موجود تھے
معاون خصوصی ذیشان ملک کے منصوبے کی سائٹ پر پہنچنے پر کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول نچھاور کئے
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے پر معاون خصوصی کو بریفنگ دی اور 2 سے تین ماہ میں منصوبے کومکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی،
معاون خصوصی کو نقشوں اور تصاویر کی مدد سے سڑک کی خستہ حالی بارے آگاہ کیا گیا،منصوبے کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
منصوبے کی تکمیل کیساتھ ساتھ روڈ لائٹس سمیت روہی نالہ کے اطراف کی بھی الائنمنٹ کی جائے گی،ڈی جی ایل ڈی اے کی بریفننگ
خستہ حال روڈ کی از سر نو مرمت و بحالی کے منصوبے سے حلقہ کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ،ذیشان ملک
وزیراعلی مریم نواز نے حلقہ کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا،ذیشان ملک
❤️
👍
9