
Peaceful Path
June 11, 2025 at 02:09 PM
ایک دن حضرت حسن بصریؒ لوگوں کو نصیحت فرما رہے تھے، کہ اتنے میں مجلس میں ایک شخص نے بڑی گہری آہ بھری، جیسے کہ غم میں ڈوبا ہو یا خشیتِ الٰہی سے پگھل رہا ہو۔
حضرت حسنؒ نے اس کی طرف دیکھ کر فرمایا:
"اگر تمہاری یہ آہ صرف اللہ کے لیے تھی، تو پھر تم نے اپنی نیکی کو سب کے سامنے ظاہر کر دیا اور جو نیکی ظاہر ہو جائے، وہ اکثر دل کے اخلاص کو کھا جاتی ہے۔
اور اگر یہ آہ لوگوں کو دکھانے کے لیے تھی،( یعنی اپنی نرمی، عاجزی، یا دین داری کا تاثر جمانا تھا ) تو سمجھ لو کہ تم نے اپنی آخرت برباد کر لی!"
الإخلاص والنية لابن أبي الدنيا ١/٦٤ —
إسناده ضعيف
❤️
2