
Voice Of Mianwali - آواز میانوالی نیوز
June 14, 2025 at 04:27 AM
ایران اسرائیل جنگ اسلحے سے زیادہ انٹیلیجنس کی ہے۔ جس میں اسرائیل کو ایران پر اس لئے سبقت حاصل ہے کہ اس نے اس جنگ سے سالوں پہلے انتہائی حساس ایرانی جگہوں اور لوگوں میں infiltration حاصل کر کے وفاداریاں خرید لی تھیں
ایران کو کئی مسائل کا سامنا ہے
1. اپنے غدار
2. مسلم ممالک کا ساتھ نہ ہونا ( وہ تو ویسے اپنے ساتھ بھی نہیں)
3. عالمی تنہائی۔ روس وغیرہ اعلانات سے آگے نہیں بڑھ سکتے وہ خود یوکرین میں الجھا ہوا ہے جبکہ چین کسی براہ راست جنگ کا حصہ بننے سے ابھی تک گریزاں ہے
4.. ایرانی ائیر فورس میں وہ قوت نہیں۔ مدت سے کوئی جدید جنگی طیارہ نہیں خریدا گیا
5. ایران ایٹمی دھماکہ کر کے edge حاصل کر سکتا ہے مگر جس طرح اسرائیل نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو شناخت اور ٹریس کر کے بآسانی نشانہ بنایا ہے اس کے بعد یہ واضح ہے کہ ایٹمی تجربہ کی کوشش اور اس کی سائٹ بھی لیک ہونے کا شدید خدشہ ہے اور ایسے کسی تجربے سے قبل ہی اس پر حملہ ہو جائیگا
جذباتی نعروں سے ہٹ کر ایران اس وقت شدید مشکل میں ہے۔ لیکن اس سے زیادہ مشکل ان ممالک پر پڑنے والی ہے جو اس میں غیر جانبدار رہیں گے۔ اگلی باری انکی ہو گی۔

😢
👍
❤️
💯
❤
😂
😮
🤲
35