Urdu Islamic Stories
Urdu Islamic Stories
June 16, 2025 at 11:40 AM
پہلے لوگ گناہ کرتے تھے اور توبہ کرتے تھے، اب گناہ کرتے ہیں، اور اس کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں۔ پہلے شرم ہوتی تھی، اب فخر ہوتا ہے۔ پہلے گناہ چھپایا جاتا تھا، آج اسے “کانٹینٹ” اور “ٹرانڈ” کا نام دے کر فالوورز لیے جاتے ہیں۔ ہم وہ نسل بن گئے ہیں جو گناہ پر روتی نہیں، بلکہ اسے دکھاتی ہے، اور داد لیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: “جو لوگ اپنے گناہوں کا چرچا کرتے ہیں، ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔” (سورہ نور: 19) مگر افسوس، آج گناہ کی تشہیر فخر، اور حیاء کی بات دقیانوسیت بن چکی ہے۔ جب گناہ فخر بن جائے… تو عذاب صرف آخرت میں نہیں، دنیا میں بھی آتا ہے *٭٭••✦✿اردو اسلامک کہانیاں✿✦••٭٭*
😢 ❤️ 👍 🙏 💯 🕋 😭 😱 🤲 🥺 131

Comments