
Urdu Islamic Stories
23.9K subscribers
About Urdu Islamic Stories
اسلام کے نور میں ہمارے ساتھ قدم رکھیں ۔ ہمارا چینل دین اسلام کی خوبصورتی کو پھیلا نے کے لئے وقف ہے ، جہاں آپ کو ایمان افروز نصیحتیں ، قرآن وحدیث ، اسلامی کہانیاں ، اور روزمرہ زندگی کے لیے عملی رہنمائی ملے گی ۔ چاہے آپ علم کے متلاشی ہوں ، حوصلہ چاہتے ہوں یا دل کا سکون ، یہاں آپ روح کو مضبوط بنائے ۔ آ ئیں ہم سب مل کر نیکی کے راستے پر چلیں Walk with us in the light of Islam. Our channel is dedicated to spreading the beauty of the religion of Islam, where you will find faith-inspiring advice, Quran and Hadith, Islamic stories, and practical guidance for daily life. Whether you seek knowledge, inspiration or peace of mind, here is where you can strengthen your soul. Let us all walk together on the path of goodness Sad poetry love poetry urdu shayari ibn fazal omer sohail imran uzair Mazahiya lateefa Hindi memes India Pakistani Afganistan indonesia Napal Bangladesh Saud Arabia Yaman Qater Kuwait UAE USA Canada UK Australia Naat imran khan Sad Love Romantic Poetry Heartbroken Pottery Friendship Potery Attitude Poetry Motivational Potery Islamic Pottery Life Pottery Urdu Poetry Ghazl Short Potery Long Sufi Birthday Nature Pottery Rain Good Morning Good Night Pottery Family Potery Alone Pottery #best Urdu Potery #sad Potery #love Potery #deep #2line Potery #urdu Ghazals #dard Shayari #urdu Adad Classic Urdu Quotes @Urdu Writers @Urdu Novels #ghazals #pakistani Writers #mohabbat Potery #romantic Shayari #love Quotes Urdu @Dil Ki baat #broken Heart #tanhai Pottery #mohabbat Ke Alfaaz Trying actor And write when cannot speak Allah gave me chance to host STILL IN SCHOOL PS THIS PAGE JUST FOR MY PERSONAL USE for my lovely NO NEWS making please provide guides related to fashion, skin care, and bridal makeup. Additionally, share tutorials crafting, cutting ideas baby dresses, simple dress designs, and more. Your feedback valuable please let me know how you find my content. Thank you much for All One Paper Exams CSS/PMS CCE Screening FPSC SPSC PPSC KPPSC & BPSC FIA NAB MOD IB Police Gmail [email protected]
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

توبہ کے آداب ۔ ۶, گناہ کو چھوڑ دینا ۔ ۷, اللہ سبحانہ وتعالی کے سامنے عاجزی کرنا ۔ ۸, دو بارہ گناہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرنا ۔ ۹, ناحق لیا ھوا مال واپس لوٹانا ، یا صاحب حق سے معاف کروالینا ۔ ۱۰, پَچھلی عبادات کی قضا کرنا ، اور توبہ کے بعد اعمال خیر شروع کردینا ۔ ۱۱, توبہ کے بعد اچھے اعمال کرنا (یہ برائیوں کو ختم کردیتے ہیں). ۱۲, جن گناہوں کی اللہ نے پردہ پوشی کی ہے ان کو ظاہر کر کے اپنے آپ کو رسوا نہ کرنا ۔ ۱۳, توبہ کرنے والے گنہگار کو اس کے گناہوں پر طعنہ نہ دینا ۔ سنن و آداب ۔

*🏵️🌸🌹بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ🌹🌸🏵️* *🌺السلام عليکم ورحمتہ ﷲ وبرکا تہ🌺* *🌄صبح بخیر زندگی🌄* *اللَّهُمَّ صَلِِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ* *صبـح بــخیـر* *اے اللّٰہ پاک* :- ہماری خواہشوں کی کوئی حد نہیں ہمیں تُو نے جو دیا ہے اس پر شُکر اور جو نہ ملا اس پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اے اللّٰہ ہمارا فضول کی خواہشات میں بہت وقت ضائع ہو چکا ہے ۔ اے اللہ پاک ہماری زندگیوں میں آسانیاں عطا فرما۔ ہماری زندگی کو خوشگوار اور پر سکون بنا دے مایوسیوں اور بُرے حالات بُرے وقت اور بُری خواہشات سے ہماری حفاظت فرما۔۔ اے اللّٰہ ۔ ہم آزمائشوں کے قابل نہیں ہیں ہم صرف تیرے فضل وکرم کے طلب گار ہیں ۔ ہمارے تمام دکھ درد پریشانیوں غموں کو ختم فرما دے دلوں میں سکون چین راحت عطا فرما ہمارے ہر معاملات میں اللہ پاک اپنا ساتھ عطا فرما۔ہمیں دونوں جہانوں کی کامیابیاں بھلائیاں خیر عطا فرما۔۔۔ اپنی خواہشات پر لگام لگانے کی طاقت ہمت حوصلہ عطا فرما۔ *آمیــن ثمہ آمین یا رب العالمین * *┄┅═❁اردو اسلامک کہانیاں❁═┅┄*

حاتم طائی نے کہا تھا میں نے چار علم اختیار کیے اور دُنیا کے تمام عالموں سے چھوٹ گیا! کسی نے پوچھا وہ چار علم کون کون سے ہیں؟ حاتم طائی نے جواب دیا: پہلا یہ کہ میں نے سمجھ لیا کہ جو رزق میری قسمت میں لکھا ہے وہ نہ تو زیادہ ہوتا ہے نہ کم، اس لیے زیادہ کی طلب سے مطمئن ہو گیا۔ دوسرا یہ اللہ کا جو حق مجھ پر ہے وہ میرے سوا کوئی دوسرا ادا نہیں کر سکتا، اس لیے میں اس میں مشغول ہو گیا۔ تیسرا یہ کہ ایک چیز مجھے ڈھونڈتی ہے اور وہ ہے موت، میں اس سے بھاگ نہیں سکتا لہذا اس کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا۔ چوتھا یہ کہ میرا اللہ مجھ سے باخبر رہتا ہے۔ میں نے اس سے شرم رکھی اور بُرے کاموں سے ہاتھ اُٹھا لیا۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔ آمین ثم آمین *٭٭••✦✿اردو اسلامک کہانیاں✿✦••٭٭*

آپ کا وٹس ایپ سٹیٹس/فیس بک سٹوری دیکھنے والا 30 سکینڈ تک اپنا وقت آپ کے سپرد کرتا ہے اب یہ آپ پر ہے کہ آپ اس کے بدلے اسکو نیکی کروائیں یا گناہوں میں پھنسوانے کا سبب بنیں *ہمیشہ یاد رکھیں_قیامت کے دن ذرے ذرے کا حساب ہو گا__*

میں نے خدا سے کہامیں تُمہیں جاننے بغیر مرنا نہیں چاہتا خدا سے جواب آیا جو مجھے جان جائے وہ کبھی مرتا نہیں !! مولانا رومی

پہلے لوگ گناہ کرتے تھے اور توبہ کرتے تھے، اب گناہ کرتے ہیں، اور اس کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہیں۔ پہلے شرم ہوتی تھی، اب فخر ہوتا ہے۔ پہلے گناہ چھپایا جاتا تھا، آج اسے “کانٹینٹ” اور “ٹرانڈ” کا نام دے کر فالوورز لیے جاتے ہیں۔ ہم وہ نسل بن گئے ہیں جو گناہ پر روتی نہیں، بلکہ اسے دکھاتی ہے، اور داد لیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: “جو لوگ اپنے گناہوں کا چرچا کرتے ہیں، ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔” (سورہ نور: 19) مگر افسوس، آج گناہ کی تشہیر فخر، اور حیاء کی بات دقیانوسیت بن چکی ہے۔ جب گناہ فخر بن جائے… تو عذاب صرف آخرت میں نہیں، دنیا میں بھی آتا ہے *٭٭••✦✿اردو اسلامک کہانیاں✿✦••٭٭*

*آنکھیں اُس سے محبت کرتی ہیں جو آنکھوں کو اچھا لگے اور عقل اُسے پسند کرتی ہے جو اُسے سمجھ سکے* *جب کہ رُوح صِرف اُسے پسند کرتی ہے جو اُس کے مُشابہ ہو.*

*🏵️🌸🌹بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ🌹🌸🏵️* *🌺السلام عليکم ورحمتہ ﷲ وبرکا تہ🌺* *🌄صبح بخیر زندگی🌄* اللہ کریم ہی وہ واحد ذات ہے جس سے دکھ بانٹ کر سکون ملتا ہے اور یہ رابطہ دعا سے ممکن ہے، لہٰذا تردد کیسا؟ یہ دعائیں ہی ہيں، جو فقیر کو غنی، بدحال کو خوش حال اور کمزور کو طاقت ور بنا ديتى ہیں، الله پاک ھماری ہر دعا قبول فرمائے، مشکلات کو آسان کرے، اپنی نعمتوں، رحمتوں اور برکتوں سے مستفید فرمائے دعاگو ہوں کہ رب کریم ہم سب پر اپنے خیر کے دروازے کھول دے اور مخلوق کی محتاجی سے بچائے۔تمام جائز حاجات کو پورا فرمائے آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ محبت سے درود پاک پڑھنے کو معمول بنا لیں کہ سعادت دارین اور شفاعتِ کبریٰ کا باعث ہے *┄┅═❁اردو اسلامک کہانیاں❁═┅┄*