Urdu Islamic Stories
Urdu Islamic Stories
June 16, 2025 at 03:43 PM
حاتم طائی نے کہا تھا میں نے چار علم اختیار کیے اور دُنیا کے تمام عالموں سے چھوٹ گیا! کسی نے پوچھا وہ چار علم کون کون سے ہیں؟ حاتم طائی نے جواب دیا: پہلا یہ کہ میں نے سمجھ لیا کہ جو رزق میری قسمت میں لکھا ہے وہ نہ تو زیادہ ہوتا ہے نہ کم، اس لیے زیادہ کی طلب سے مطمئن ہو گیا۔ دوسرا یہ اللہ کا جو حق مجھ پر ہے وہ میرے سوا کوئی دوسرا ادا نہیں کر سکتا، اس لیے میں اس میں مشغول ہو گیا۔ تیسرا یہ کہ ایک چیز مجھے ڈھونڈتی ہے اور وہ ہے موت، میں اس سے بھاگ نہیں سکتا لہذا اس کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا۔ چوتھا یہ کہ میرا اللہ مجھ سے باخبر رہتا ہے۔ میں نے اس سے شرم رکھی اور بُرے کاموں سے ہاتھ اُٹھا لیا۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔ آمین ثم آمین *٭٭••✦✿اردو اسلامک کہانیاں✿✦••٭٭*
❤️ 👍 🤲 🥰 🌹 😊 🙏 🫶 206

Comments