JUI Media Pakistan
JUI Media Pakistan
June 19, 2025 at 06:14 PM
*📌 چھ روزہ جبری بندش کے بعد مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی* ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں نافذ کی گئی نام نہاد ہنگامی حالت کے تحت مسلسل چھ دن تک بند رکھنے کے بعد صہیونی قابض انتظامیہ نے *مسجد اقصیٰ المبارک* کے دروازے دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دیے۔ فجر کے وقت درجنوں فلسطینی نمازی قبلہ اول کے صحن میں واقع *مصلیٰ قبلی* میں جمع ہوئے اور پرامن انداز میں نماز ادا کی۔ واضح رہے کہ قابض افواج نے گزشتہ جمعے سے مسجد اقصیٰ کو مکمل بند کر دیا تھا، جس کے باعث مسجد کے اندر باجماعت نمازوں کی ادائیگی ممکن نہ رہی۔ اس کے ساتھ ساتھ پورے قدیم شہر کو بھی بند کر دیا گیا تھا، جہاں صرف وہاں کے رہائشیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی، جب کہ اس دوران صہیونی آبادکار صحنِ براق میں اپنی مذہبی رسومات جاری رکھتے رہے۔ P-A-L-E-S-T-I-N-E UPDATES 🇵🇸 AND LATEST UPDATES 🇵🇰https://chat.whatsapp.com/K81CWGWuPik3Q7pRGbCPte *JUI MEDIA PAKISTAN* *POST BY "QASIM ALI"*
Image from JUI Media Pakistan: *📌 چھ روزہ جبری بندش کے بعد مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دی ...
❤️ 1

Comments