🌏VOICE OF TRUTH📡
June 19, 2025 at 08:38 AM
*گوادر کی بیٹی نفیسہ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا منفرد خراجِ شفقت* گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسانیت اور شفقت کی ایک اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گوادر کی ہونہار بیٹی نفیسہ کے شکوے کو نہ صرف دل سے سنا بلکہ اپنے غیر روایتی، شفیق اور باپ جیسے رویے سے سب کے دل جیت لیے۔ تقریب کے دوران جب نفیسہ نے اپنی تعلیمی مشکلات اور مسائل بیان کیے تو وزیر اعلیٰ نے اس کے جذبے کو سراہتے ہوئے اسے "بیٹی" کہہ کر سٹیج پر بلایا، نہایت شفقت سے اس کا سر تھپتھپایا اور اپنی نشست چھوڑ کر اسے اپنی جگہ بٹھایا — ایک ایسا منظر جو دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو گیا۔ وزیر اعلیٰ نے نفیسہ کے تمام مسائل نہایت غور سے سنے اور فوری حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔ سب سے اہم بات یہ کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نفیسہ کی تعلیمی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا: > "نفیسہ کی تمام تعلیمی اخراجات میں ذاتی طور پر برداشت کروں گا۔" یہ اقدام نہ صرف نفیسہ کے لیے امید کی نئی کرن ہے بلکہ بلوچستان کی ہر ہونہار بیٹی کے لیے ایک پیغام ہے کہ اگر وہ محنت کرے تو حکومت اور قیادت اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
😂 ❤️ 🇵🇰 🍆 🎷 9

Comments